خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 206 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 206

* 1940 206 خطبات محمود کچھ حصے ایسے ہیں جن کا قبلہ جنوب کی طرف کچھ جھکتا ہوا ہے اور کچھ حصے ایسے ہیں جن کا قبلہ اور زیادہ جنوب کی طرف جھکتا ہوا ہوتا ہے۔غرض مختلف انسانوں اور مختلف کاموں کے لئے مختلف رستے مقرر ہیں۔مثلاً اگر کسی نے عام مکان میں داخل ہونا ہو تو اس کی صورت یہی ہے کہ دروازہ میں سے داخل ہو لیکن اگر کسی نے مثلاً اہم سرکاری دفتر میں داخل ہونا ہو تو اس کے لئے صرف اتنا کافی نہیں ہو گا کہ دروازہ میں سے داخل ہو بلکہ یہ بھی ضروری ہو گا کہ وہ داخل ہونے سے پہلے پر مٹ اور اجازت حاصل کرے۔غرض مختلف لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے مختلف رستے مقرر کئے ہوئے ہیں مگر بعض لوگ نادانی سے یہ خیال کر لیتے ہیں کہ فلاں رستہ چونکہ فلاں نے اختیار کیا تھا اور اس پر چل کر وہ کامیاب ہو گیا اس لئے ہمارے لئے بھی اسی رستہ پر چلنا مفید ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت مسلمانوں کے سامنے سب سے بڑی مصیبت یہی ہے۔دنیا میں ترقی کرنے والی قومیں اپنی ترقی کے لئے مختلف تدابیر عمل میں لاتی ہیں۔وہ تعلیم میں بڑھتی ہیں، وہ سائنس میں ترقی کرتی ہیں، وہ اپنے جتھا کو مضبوط بناتی ہیں، وہ دوسری قوموں سے سمجھوتے کرتی ہیں، وہ خوشامدیں کرتی ہیں، وہ مداہنت سے کام لیتی ہیں، وہ دھوکا اور فریب سے اپنے مقصود کو حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور مسلمان خیال کر لیتے ہیں کہ شاید ان کی کامیابی کا رستہ بھی یہی ہے کہ کچھ دین میں مداہنت کر لی، کچھ عقائد میں تبدیلی کرلی، کچھ فریب کاری اور ملمع سازی اختیار کرلی تاکہ یورپین اقوام اور حاکم ان سے خوش رہیں۔اگر ہندوستان میں اس بات کا زور ہوا کہ مسلمانوں کو جہاد کرنا چاہیئے تو مسلمان علماء بھی یہی کہنے لگ گئے کہ جہاد ضرور ہونا چاہیے اس کے بغیر ایمان کامل نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم نے یہ کہا کہ اس وقت جہاد ضروری نہیں تو جن لوگوں سے ہمیں روٹیاں ملتی ہیں ان سے روٹیاں ملنی بند ہو جائیں گی لیکن اگر گاندھی جی کا زور ہوا اور لوگوں نے کہا کہ “ اہنسا 1 کامیابی کا ذریعہ ہے تو وہی مسلمان یہ کہنے لگ جاتے ہیں کہ جہاد کسی صورت میں جائز نہیں حالانکہ گاندھی جی جس اہنسا کے قائل ہیں وہ سارے زمانوں کے لئے ہے۔وہ اسلام کی طرح یہ نہیں کہتے کہ بعض اوقات تلوار اٹھاناضروری ہوتا ہے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ تلوار کو کسی حالت اور کسی زمانہ میں