خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 475 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 475

$1940 474 خطبات محمود اس نے واپس نہیں دیں۔آخر ایک لمبے عرصے کے بعد جلد ساز نے وہ کتابیں لا کر واپس کر دیں کہ آپ اتنی جلدی کرتے ہیں تو اپنی کتابیں واپس لے لیں۔میں اتنی جلدی کام نہیں کر سکتا۔تو جلد سازوں سے یہ ڈر آتا ہے۔احباب دعا کریں خداوند تعالیٰ اس مرحلہ کو بھی عمدگی سے طے کرا دے۔غرض اس وقت کئی مرحلے ہمارے رستہ میں پڑے ہیں۔دوست دعا کریں خدا تعالیٰ سب مراحل کو طے کرنے کی توفیق عطا کرے۔ابھی سورہ کہف کی تفسیر لکھنے کا کام میرے ذمہ ہے۔سورہ بنی اسرائیل اور سورہ کہف کی کتابت کاتبوں کے ذمہ ہے۔سورہ نحل، سورہ بنی اسرائیل اور سورہ کہف کی چھپائی پر لیس کے ذمہ ہے۔کاپیوں اور پروفوں کا پڑھنا اور میرے مضمون کو صاف کر کے لکھنا میرے مددگاروں کے ذمہ ہے۔اس کے بعد جلد ساز کے قبضہ میں جانے والے ہیں۔وہ بھی ایک بڑا مرحلہ ہے۔اس کے متعلق ضروری شرائط طے کر لی گئی ہیں اور پیشگی روپیہ بھی دے دیا ہے مگر انسانی تجاویز کا کیا ہے جب تک خدا تعالیٰ کی تائید حاصل نہ ہو۔پس بہت ہی دعاؤں کی ضرورت ہے۔اس کام کی وجہ سے دوماہ سے انتہائی بوجھ مجھ پر اور ایک ماہ سے میرے ساتھ دوسرے کام کرنے والوں پر پڑا ہوا ہے۔یہ بوجھ عام انسانی طاقت سے بڑھا ہوا ہے اور زیادہ دیر تک برداشت کرنا مشکل ہے جب تک خدا تعالیٰ کا فضل اور نصرت نہ ہو۔پس دوست دعا کریں کہ ا ہے۔خد اتعالیٰ کا میابی عطا کرے۔جلسہ سالانہ پھر میں دوستوں کی توجہ جلسہ سالانہ کی طرف دلاتا ہوں جو سر پر دوست دعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ لوگوں کے دلوں میں جلسہ میں شریک ہونے کی تحریک کرے اور جلسہ کے برکات سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دے اور قادیان کے دوستوں کو یہ دعا کرنی چاہیئے کہ مکانوں، روپے، وقت ، تقویٰ، اخلاص اور خیر خواہی کے لحاظ سے باہر سے آنے والوں کے خدمت گزار اور اچھے میزبان ثابت ہوں۔اگر قادیان کے لوگ یہ دعا کرتے رہیں تو میرے وعظ اور نصیحت کے بغیر اپنے فرائض ان کے سامنے آتے رہیں گے۔مثلاً جو یہ دعا کرے گا کہ جن کے پاس مکان ہیں انہیں مہمانوں کے لئے دینے کی توفیق حاصل ہو تو اس کا