خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 447 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 447

$1940 446 خطبات محمود اپنی غربت کی وجہ سے اس ثواب میں شریک نہیں ہو سکے اور کم از کم وہ دعا کرتے رہتے ہیں کہ اے خدا! گو تُو نے ہمیں اس میں شامل ہونے کی توفیق نہیں بخشی مگر ہمارے دل اس درد سے حصہ بھرے ہوئے ہیں اور ہم دعا کرتے ہیں کہ تو اس تحریک میں برکت ڈال اور اس میں حصہ لینے والوں کو ان کے مقاصد میں کامیاب کر۔تو ایسے لوگوں کو خدا علیحدہ نہیں رکھ سکتا بلکہ انہی لوگوں میں ان کو شامل کرے گا جنہوں نے اس تحریک میں حصہ لیا۔اور ہر شخص اپنے اپنے ا درد اور کرب کے درجہ کے مطابق اللہ تعالیٰ سے ثواب حاصل کرے گا۔مثلاً ایک شخص نے اس تحریک میں پانچ روپے دیئے ہیں، دوسرے نے دس، تیسرے نے ہیں اور چوتھے نے سو۔پھر کسی نے دو سو روپے دیئے ہیں اور کسی نے پانچ سو۔اور فرض کرو کہ سب کی مالی حالت یکساں تھی تو ان سب کو ان کے چندہ کی نسبت سے ثواب ملے گا۔یعنی جس نے پانچ روپے دیئے ہیں اسے جو ثواب ملے گا اس سے دو گنا ثواب دس روپے دینے والے کو ملے گا اور دس روپے دینے والے کو جو ثواب ملے گا اس سے دو گنا ثواب ہیں روپے دینے والے کو ملے گا۔اور ہیں روپے دینے والے سے بہت زیادہ ثواب سویا دو سویا پانچ سو روپے دینے والے کو ملے گا۔مگر وہ جو ظاہری طور پر چندہ میں حصہ نہ لینے کے باوجود اس لسٹ میں آجائیں گے جو چندہ میں۔لینے والوں کی خدا تعالیٰ کے حضور تیار ہو گی انہیں ان کا ثواب ان کے دکھ اور ان کے کرب کے مطابق ملے گا۔جسے دکھ کم ہو گا اسے اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا مثلاً پانچ روپے دینے والے کو ملے گا اور جس کے دل میں اس سے زیادہ درد ہوا اسے وہ ثواب ملے گا جو مثلاً دس روپے دینے والے کو ملے گا اور جس کے دل میں اس سے بھی زیادہ درد ہوا اور اسے اس غم نے نڈھال کر دیا کہ کیوں وہ اس تحریک میں شامل نہیں ہو سکا اسے مثلاً پچاس یا سو یا دو سو روپے چندہ دینے والے کے برابر ثواب مل جائے گا۔اسی طرح بڑھتے بڑھتے جو انسان اپنے قلب میں بہت زیادہ سوزش اور جلن محسوس کرے گا اور اللہ تعالیٰ سے اس تحریک کی کامیابی کے متعلق متواتر دعائیں کرتا رہے گا خدا تعالیٰ اسے ان لوگوں میں شامل کرے گا جنہوں نے اس کے دین کے لئے اعلیٰ درجہ کی قربانیاں کیں۔تو بندوں کی لسٹ اور ہے اور خد اتعالیٰ کی لسٹ اور۔خد اتعالیٰ کی لسٹ میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے عملاً اس تحریک میں کوئی حصہ نہیں لیا مگر ان کے