خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 406 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 406

$1940 405 (29) خطبات محمود چندہ جلسہ سالانہ اور تحریک جدید کی ادائیگی میں ہمہ تن مشغول ہو جائیں (فرموده 8 نومبر 1940ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: غالباً آج ہی کے “ الفضل ” میں میں نے ایک اعلان ناظروں کی طرف سے پڑھا ہے جس میں انہوں نے جلسہ سالانہ کے چندہ کی طرف جماعت کے دوستوں کو توجہ دلائی ہے۔میں متواتر کئی سالوں سے دیکھ رہا ہوں کہ جلسہ سالانہ کے اخراجات اس کی آمد سے بڑھ جاتے ہیں اور سال بھر کوشش کرتے کرتے تھوڑا بہت قرض جو انجمن اتارتی ہے وہ جلسہ سالانہ کے قریب پھر اپنی جگہ آجاتا بلکہ پہلے سے کچھ بڑھ ہی جاتا ہے۔پچھلے سال بھی غالباً دس ہزار کے قریب خرچ آمد سے زیادہ رہا اور اس دفعہ بھی جیسا کہ اس اعلان سے ظاہر ہوتا ہے قریباً چار ہزار روپیہ اس وقت تک آیا ہے حالانکہ جلسہ سالانہ کے اخراجات کا اندازہ بوجہ اس کے کہ اجناس کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں 25 ہزار روپیہ ہے اور یہ اندازہ بھی گزشتہ سے پیوستہ سال کے خرچ کے مطابق ہے، گزشتہ سال کے اخراجات کے اندازہ پر مبنی نہیں۔اگر گزشتہ سال کے اخراجات پر ہی اندازہ لگایا جاتا تو چالیس ہزار روپیہ تک خرچ کا اندازہ ہوتا۔گزشتہ سال چونکہ جوبلی کا جلسہ تھا اور لوگ کثرت سے قادیان آئے تھے اس لئے انہوں نے اس سال کے