خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 317 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 317

$1940 316 خطبات محمود کہ روٹی اچھی نہیں ملتی اس لئے مظاہرے اور ہڑتال کرنے لگے اور مرزا عزیز احمد صاحب بھی ان میں شامل ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس فعل کو اس قدر ناپسند کیا کہ مرزا عزیز احمد صاحب کو جماعت سے خارج کر دیا۔اللہ تعالیٰ مرزا سلطان احمد صاحب کی مغفرت فرمائے وہ گو اُس وقت غیر احمدی تھے مگر جب سنا کہ مرزا عزیز احمد صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جماعت سے خارج کر دیا ہے تو انہوں نے اپنے لڑکے سے کہا کہ میں تم سے خوش ہو کر تب بولوں گا جب تم پھر بیعت کر کے آؤ گے۔خیر وہ ایک بچپن کا ابتلاء تھا جو جاتا رہا۔پھر اللہ تعالیٰ نے ان کو سمجھ دی، فراست دی، اخلاص دیا اور انہوں نے اپنی بہت سی اصلاح کرلی۔تو اس قسم کے افعال سلسلہ کی روایات اور تعلیم کے بالکل خلاف ہیں اور ایک ایسے ہی فعل کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے پوتے کو جماعت سے خارج کر دیا تھا حالا نکہ اس کا وہ فعل نظام سلسلہ کے خلاف نہ تھا بلکہ علی گڑھ کالج کے چند افسروں کے خلاف تھا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس عمل کے مطابق اگر میں ان کو جماعت سے خارج بھی کر دیتا تو یہ بالکل جائز ہو تا لیکن ان کے باپ کے اخلاص کی وجہ سے کہ وہ مخلص احمدی تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ سے بھی پہلے کے دوست تھے اور ان کی والدہ کی وجہ سے کہ وہ مخلص، نیک اور متقی خاتون تھیں میں نے کوئی فوری اقدام نہیں کیا اور سب سے پہلے میں ان کو موقع دیتا ہوں کہ 24 گھنٹہ کے اندر اندر اپنے اس فعل پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے تو بہ کریں ورنہ پھر مناسب رنگ میں جماعتی طریق پر عمل کیا جائے گا۔اسی فعل کے سلسلہ میں میں مرزا عبد الحق صاحب پلیڈر کو کمیشن مقرر کرتا ہوں۔وہ تحقیقات کریں کہ جو دوسرے احراری اور مصری صاحب کے ساتھی ان کے ساتھ شامل ہوئے وہ کیسے ہوئے۔میں نے سنا ہے انہوں نے ان کو روکا اور کہا تھا کہ تم ہمارے ساتھ کیوں شامل ہوتے ہو۔مرزا صاحب یہ تحقیقات کریں کہ آیا ان کا روکنا حقیقی رنگ میں تھا اور دوسروں کا شامل ہونا زبر دستی تھا اور اس فعل کی تفاصیل کس حد تک سلسلہ کے وقار اور عزت کے منافی یا موافق تھیں۔جہاں تک اصول کا سوال ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عام فتویٰ میں نے بیان کر دیا ہے۔مجھے معلوم نہیں اصل واقعہ کیا ہے اور ان کی شکایات کیا ہیں۔جہاں تک مجھے