خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 295 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 295

$1940 294 خطبات محمود اسے ایمان دیتے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم مدد تو کرتے ہیں کافر کی بھی اور مومن کی بھی مگر دونوں کی مدد کے رنگ علیحدہ علیحدہ ہیں۔بعض دفعہ کمزور اور جاہل مومن بھی یہ دھوکا کھا جاتے ہیں کہ کافروں کو اتنامال کیوں ملتا ہے ؟ ان کو یہ پتہ نہیں کہ یہ مال ان کی بہتری کے لئے نہیں بلکہ اس لئے ہو تا ہے کہ تاوہ آزمائش میں اور امتحان میں کچے ثابت ہوں اور پھر خدا تعالیٰ کا غضب ان پر بھڑک اٹھے۔بعض نیکی کے کام جو مو من کرتے ہیں وہ کا فر بھی کرتے ہیں مثلا کافر بھی سچ بولتے ہیں ، کافر بھی خیرات کرتے ہیں ، دوسروں کے لئے قربانیاں کرتے ہیں، غرباء کی تعلیم میں امداد کرتے ہیں، یتیموں اور بیواؤں کے کام آتے ہیں مگر ان میں سے ہر ایک کام وہ اس لئے کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کو دنیوی بدلہ ملے۔اور اللہ تعالیٰ کا چونکہ وعدہ ہے کہ كُلا تحمد هؤلاء وهؤلاء یعنی ہم نے بہر حال کسی کے نیک کام کو ضائع نہیں کرنا اس لئے ہم ہر ایک کو اس کے رنگ میں بدلہ دیتے ہیں۔کا فر چونکہ دنیا کے لئے کرتا ہے اس لئے اس کے عوض ہم اسے دنیا دیتے ہیں لیکن مومن چونکہ خدا تعالیٰ کے لئے کرتا ہے اس لئے اس کو ہم ایمان زیادہ کرتے ہیں۔اس کے نتیجہ میں اس کے ایمان میں زیادتی ہو جاتی ہے۔اس کے یہ معنے نہیں کہ مومن کو دنیا ملتی ہی نہیں۔ملتی ہے مگر وہ زائد انعام کے طور پر ملتی ہے۔وہ اس کے کام کا طبعی نتیجہ نہیں ہو تا۔کا فراگر کوئی نیکی کرتا ہے تو اس لئے کہ اسے دنیوی طور پر ترقی ملے اور اس لئے یہ اسے حاصل ہو جاتی ہے۔عیسائیوں کے متعلق تو مجھے زیادہ تجربہ نہیں مگر ہندوؤں میں سے بیبیوں کے ساتھ اس قسم کے تعلقات ہیں وہ دعا کے لئے کہتے رہتے ہیں مگر ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ دعا کریں ہماری فلاں تجارت میں ترقی ہو جائے، مال بڑھ جائے یا بعض ایسی دعائیں جن کا نتیجہ یہ ہو کہ مال بڑھ جائے۔ایسے ہی لوگوں کو مد نظر رکھ کر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خلا محمد هؤلاء وهؤلاء یعنی ہم ان کی بھی مدد کرتے ہیں اور اسی رنگ میں مدد کرتے ہیں جس رنگ میں وہ نیک کام کرتے ہیں مگر مومن کی حالت اس سے مختلف ہوتی ہے۔وہ نیکی اس لئے نہیں کرتا کہ اس کا مال بڑھ جائے ، وہ نماز اس لئے نہیں پڑھتا ، روزہ اس لئے نہیں رکھتا کہ تجارت میں ترقی ہو ، زکوۃ اس لئے نہیں دیتا کہ اس کا کاروبار بڑھ جائے بلکہ جو نیکی بھی کرتا ہے اس لئے کہ