خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 166 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 166

* 1940 166 خطبات محمود کہ آخری وقت تک ہمیں اس بات کا علم نہیں ہوا کہ لیوپولڈ نے یہ فیصلہ کیا ہوا ہے۔ممکن ہے اگر بعد میں زیادہ تحقیقات کی جائے تو لیوپولڈ کے اس فیصلہ کی وہی تاریخ ثابت ہو جس تاریخ کو اللہ تعالیٰ نے مجھے اس واقعہ کی اطلاع دی۔گویا ہفتہ اور اتوار کی رات کو ادھر بیلجیئم کے بادشاہ نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنے آپ کو جرمن قوم کے حوالے کر دے اور ادھر جبکہ اس فیصلہ سے اس کے وزراء تک ناواقف تھے اللہ تعالیٰ نے ہزاروں میل کے فاصلہ پر کراچی میل میں آتے آتے مجھ پر اس راز کا انکشاف کر دیا اور بتا دیا کہ لو ہم تمہیں خبر دیتے ہیں کہ جنگ سے تعلق رکھنے والا ایک بادشاہ معزول کیا گیا ہے۔کتنی زبر دست طاقتوں کا مالک ہمار اخدا ہے اور کس قدر وہ علیم اور خبیر ہے کہ جس بات سے تو میں ناواقف ہیں ، جس بات سے حکومت کے وزراء ناواقف ہیں، جس بات سے ایک بادشاہ کے پہلو بہ پہلو ر ہنے والے بے خبر ہیں اس کے متعلق خد اتعالیٰ قبل از وقت مجھے اطلاع دے دیتا ہے اور تین دن کے اندر اندر وہ بات پوری ہو جاتی ہے۔یہ خدا تعالیٰ کے علم غیب کا ایک زبر دست ثبوت ہے اور ہمیشہ ہی خدا تعالیٰ ہمیں علم غیب کی خبریں دیتا رہتا ہے جو احمدیت کی صداقت کا ایک بہت بڑا ثبوت ہیں مگر پھر بھی بہت سے نادان احمدی دنیا کی طرف اپنی نگاہیں رکھتے ہیں اور پھر خدا تعالیٰ کی طرف ان کی نگاہ کبھی نہیں اٹھتی۔وہ نام کے لحاظ سے تو بے شک ہمارے ساتھ شامل ہیں مگر حقیقتاہم میں شامل نہیں کیونکہ ان کا خدا پر ایمان نہیں۔جب گزشتہ جنگ ہوئی اور بیلجیئم پر حملہ ہوا تو مجھے یاد ہے اس وقت بھی اللہ تعالیٰ نے مجھ پر بعض غیب کی خبروں کا انکشاف کیا تھا۔مثلاً میں نے دیکھا کہ ایک طرف انگریز اور فرانسیسی ہیں اور دوسری طرف جرمن۔اور دونوں میں فٹ بال کا میچ ہو رہا ہے۔جرمن فٹبال کو لاتے لاتے گول کے قریب پہنچ گئے مگر گول ہو نہیں سکا۔اتنے میں پھر اتحادی ٹیم نے طاقت پکڑ لی اور انہوں نے فٹ بال کو دوسری طرف دھکیل دیا۔جرمن یہ دیکھ کر واپس دوڑے اور انگریز بھی فٹ بال کو لے کر دوڑنے لگے مگر جب وہ گول کے قریب پہنچ گئے تو وہاں انہوں نے کچھ گول گول سی چیزیں بنالیں جس کے اندر وہ بیٹھ گئے اور باہر یہ بیٹھ گئے۔