خطبات محمود (جلد 21) — Page 146
$ 1940 146 12 خطبات محمود ملک میں قیام امن کے متعلق ضروری ہدایات صداقت احمدیت سے متعلق ایک تازہ عظیم الشان نشان فرموده 31 مئی 1940ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں آج جماعت کو ملک کے امن کے متعلق بعض ہدایات دینی چاہتا ہوں۔یہ زمانہ اشاعت کا زمانہ ہے اور اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق بعض اولیاء کی خبروں میں آتا ہے کہ آپ سلطان القلم ہوں گے۔یہی وجہ ہے کہ اس زمانے میں جیسا کام قلم سے نکلتا ہے یا زبان سے نکلتا ہے کہ وہ بھی ریڈیو وغیرہ کے ذریعہ قلم کی طرح وسیع ہو گئی ہے ویساکام تلوار سے نہیں نکلتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مُنہ سے میں نے ایک واقعہ کئی دفعہ سنا ہے وہ ایک کہانی ہے لیکن اس زمانے میں اس کی تصدیق ایسے رنگ میں ہوئی ہے کہ اس کی بہترین مثالیں اس زمانے میں ملنے لگ گئی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ رستم مشہور پہلوان گزرا ہے ایک دفعہ اس کے گھر میں رات کے وقت چور آگیا اور اتفاقا۔رستم کی آنکھ بھی کھل گئی اور اس نے چور کو پکڑ لیا اور دونوں میں کشتی شروع ہو گئی وہ چور رستم سے بھی زیادہ طاقتور تھا اس نے رستم کو گر الیا اور اس کی چھاتی پر چڑھ کر خنجر نکال لیا تا کہ اسے قتل کر دے۔جب رستم