خطبات محمود (جلد 21) — Page 81
$1940 81 خطبات محمود میں لاہور کی جماعت کو خصوصیت سے اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے آپ کو منظم کر کے اس قسم کی لسٹیں مجھے جلد بھجوائیں جن میں یہ صراحت ہو کہ انہوں نے اس غرض کے لئے فلاں فلاں آدمی مقرر کر دیئے ہیں۔اسی طرح جو مفید اور کارآمد حوالے ہوں وہ سب لوگوں کو لکھا دینے چاہئیں تا کہ وقت پر وہ ان کے کام آسکیں۔اس کے ساتھ ہی میں مرکز میں نظارت دعوۃ و تبلیغ کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس قسم کے علماء اور انگریزی خوانوں کی ایک لسٹ تیار کرے جو غیر مبائعین کے متعلق مفید مضامین لکھ سکتے ہوں اور پھر انہیں اخباروں اور رسالوں میں مضامین لکھنے کی تحریک کرے۔مگر میں یہ ضرور کہوں گا کہ خواہ غیر مبائعین کے متعلق مضامین لکھے جائیں، خواہ انہیں زبانی تبلیغ کی جائے دوستوں کو محبت اور پیار سے کام لینا چاہیئے اور کبھی بھی سختی نہیں کرنی چاہیئے۔یادر کھو سختی سے تم دوسرے کو چپ کر اسکتے ہو ، سختی سے تم دوسرے کو شر مندہ کر سکتے ہو ، سختی سے تم دوسرے کو ذلیل کر سکتے ہو مگر سختی سے تم دوسرے کے دل کو فتح نہیں کر سکتے۔اگر تم دل فتح کرنا چاہتے ہو تو تمہارے اپنے دل میں یہ اخلاص اور درد ہونا چاہیئے کہ میرا ایک بھائی گمراہ ہو رہا ہے اسے کسی طرح میں ہدایت پر لاؤں۔جب تک یہ احساس اور یہ جذبہ تمہارے اندر نہ ہو گا کہ جو شخص گمراہ ہو رہا ہے وہ تمہارا پیارا ہے ، تمہارا بھائی اور تمہارا عزیز ہے اور یہ کہ اس کا دکھ تمہارا دکھ اور اس کی تکلیف تمہاری تکلیف ہے اس وقت تک تمہاری تبلیغ مؤثر نہیں ہو سکتی۔چاہے بظاہر تمہیں وہ شاندار معلوم ہو اور چاہے بظاہر جب تم مضمون لکھو تو لوگ کہیں کہ خوب مضمون لکھا۔کیونکہ کامیابی یہ نہیں کہ لوگ تمہاری تعریف کریں بلکہ کامیابی یہ ہے کہ دوسروں کی ہدایت کا موجب بنو۔پس جو مضمون لکھنے والے ہیں انہیں بھی میں کہتا ہوں کہ سنجید گی اور محبت سے مضامین لکھو اور جو زبانی تبلیغ کرنے والے ہوں انہیں بھی میں نصیحت کرتا ہوں کہ سنجیدگی اور محبت سے تبلیغ کرو۔اسی طرح جو سیکرٹری مقرر ہوں ان سے میں یہ کہتا ہوں کہ جب انہیں مرکز سے ٹریکٹ وغیرہ بھجوائے جائیں تو وہ محنت سے انہیں غیر مبائعین کے گھروں تک پہنچائیں تاان میں سے جو سعید لوگ ہیں وہ سلسلہ کی طرف توجہ کریں۔در حقیقت اب جو اُن میں بیداری پید اہوئی ہے یہ ہماری بے توجہی پر اللہ تعالیٰ کی