خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 80 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 80

خطبات محمود 80۔* 1940 خود کسی آدمی کو بھیج کر ان کے ناموں اور پتوں کی اطلاع حاصل کر لیں گے۔بہر حال تمام جماعتیں اپنے اپنے مقام پر غیر مبائعین کا اچھی طرح پتہ لگائیں اور جہاں بھی انہیں کسی غیر مبائع کا علم حاصل ہو اس کے نام اور پتہ سے مجھے اطلاع دیں اور اس قسم کی لسٹیں جلد سے جلد تیار کر کے مجھے بھجوائی جائیں۔خصوصیت سے میں لاہور کی جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ فوراً ایک جلسہ منعقد کریں اور اپنے آدمیوں میں سے پچاس، ساٹھ ، ستر یا سو ایسے آدمی تیار کریں جو غیر مبائعین میں سے ایک ایک دو دو کو اپنے سامنے رکھ کر انہیں تبلیغ کرنی شروع کر دیں۔لاہور کی جماعت سرحد پر ہے اور اس لحاظ سے تمام جماعتوں میں سے پہلا فرض اس کا ہے کہ وہ غیر مبائعین کو تبلیغ کرنے میں حصہ لے۔لاہور کی جماعت میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسے لوگ موجود ہیں جو غیر مبائعین کے متعلق بکثرت حوالے جانتے ہیں۔ایک ہمارے دوست میاں محمد سعید صاحب سعدی مرحوم ہوا کرتے تھے۔وہ تو غیر مبائعین کے متعلق حوالہ جات جمع کرنے اور نکالنے کے فن میں اتنے ماہر تھے کہ انہوں نے اس فن کو کمال تک پہنچایا ہوا تھا۔سید دلاور شاہ صاحب کو بیمار ہیں مگر ان کو بھی بہت سے حوالے یاد ہیں۔اسی طرح عبد العزیز صاحب مغل جو سعدی مرحوم کے بڑے بھائی اور میاں چراغ الدین صاحب مرحوم کے بیٹے ہیں انہیں بھی بہت سے حوالے یاد ہیں۔اسی طرح لاہور کے اور نوجوانوں کو اگر منظم کیا جائے تو ان میں سے پچاس ساٹھ بلکہ سو ایسے نوجوان مل سکتے ہیں جو غیر مبائعین میں بخوبی تبلیغ کر سکتے ہیں اور میرا یہ ہمیشہ سے تجربہ ہے کہ جب بھی ہم نے غیر مبائعین کی طرف توجہ کی ہے ان میں سے کئی لوگوں کو ہدایت حاصل ہوئی ہے اور وہ غیر مبائعین میں سے نکل کر ہم میں شامل ہو گئے ہیں۔چنانچہ لاہور میں ہی گزشتہ چند سال کے عرصہ میں ملک غلام محمد صاحب اور ڈاکٹر غلام حید ر صاحب انہی لوگوں میں سے نکل کر میری بیعت میں شامل ہوئے ہیں اور یہ لوگ دنیوی لحاظ سے بھی اور سمجھ کے لحاظ سے بھی اور ایمانی جوش کے لحاظ سے بھی اچھے ہیں۔پس کوئی وجہ نہیں کہ اگر یہ لوگ غیر مبائعین میں سے نکل کر ہمارے ساتھ شامل ہو گئے ہیں تو اور لوگ اگر ہم ان کی طرف توجہ کریں تو ہمارے ساتھ شامل نہ ہوں۔پس