خطبات محمود (جلد 21) — Page 266
$1940 265 (20) خطبات محمود مجلس انصار اللہ کا قیام اور دیگر تنظیموں کے متعلق اہم نصائح (فرمودہ 26 جولائی 1940ء) تشہد، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کے متعلق ایک دعا کی تھی جس کا قرآن کریم میں ذکر آتا ہے اور وہ دعا یہ تھی کہ رَبَّنَا وَ ابْعَثْ فِيْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ يَتْلُوْا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَ يعلمهم الكتب وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ 1 - اے میرے رب ! تو ان میں ایک نبی مبعوث فرما جس کا کام یہ ہو کہ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أيتِكَ وہ تیری آیتیں انہیں پڑھ کر سنائے وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتب وَالْحِكْمَةَ اور شریعت کے احکام اور ان کی حکمتیں انہیں سمجھائے ویرینھم اور انہیں پاک کرے یا یزکیھم کے دوسرے معنوں کے مطابق انہیں ادنیٰ حالتوں سے ترقی دیتے دیتے اعلیٰ مقامات تک پہنچا دے۔یہ دعا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کی ہے۔اس کے بالمقابل انہوں نے اپنی اولا د کے متعلق ایک عام دعا بھی کی ہے۔چنانچہ جب اللہ تعالیٰ کے بعض احکام کی انہوں نے فرمانبرداری کی اور اللہ تعالیٰ نے ان کی اس خدمت کو قبول کیا اور فرمایا کہ ہم تم کو امام بناتے ہیں تو اني جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا 2 کی خبر سننے کے بعد انہوں نے فرما یاؤ مِنْ ذُريَّتِي 3