خطبات محمود (جلد 21) — Page 232
$ 1940 232 18 خطبات محمود قبولیت دعا کے خلاف ایک ٹریکٹ کا جواب (فرمودہ 12 جولائی 1940ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”مجھے پر سوں ایک ٹریکٹ بھجوایا گیا ہے جس میں میری اس تقریر پر اعتراضات کئے گئے ہیں جو میں نے گزشتہ دنوں موجودہ جنگ کے متعلق کی تھی اور جس میں میں نے ذکر کیا تھا کہ اگر انگریز سچے دل سے توحید کا اقرار کر کے مجھ سے دعا کی درخواست کریں تو اللہ تعالیٰ ان مصیبت کے ایام کو ان کے سروں پر سے ٹال دے گا اور ان کی فتح اور نصرت کے سامان پیدا کر دے گا۔یہ خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ پچھلے جمعہ کے خطبہ میں ہی ان اعتراضات کا اصولی جواب آچکا ہے تاہم میں مناسب سمجھتا ہوں کہ آج بھی اسی سلسلہ میں بعض ایسے امور جو دعا کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں بیان کر دوں۔اس ٹریکٹ کا لکھنے والا ایک ایسا شخص ہے جو دین سے قطعاً ناواقف ہے اور اس کو خدائی احکام یا خدائی سنتوں سے کوئی آگاہی اور واقفیت نہیں۔اس نے اپنے اس ٹریکٹ میں چند واقعات ایسے گنائے ہیں جن کے متعلق اس کا خیال ہے کہ ان کے بارے میں میری دعائیں قبول نہیں ہوئیں۔مگر وہ واقعات اس قسم کے ہیں کہ ان کے بارے میں اس نے پہلے آپ ہی یہ فرض کر لیا ہے کہ ان کے متعلق میں نے دعائیں کیں اور پھر آپ ہی یہ فرض کر لیا ہے کہ میری وہ دعائیں قبول نہیں ہوئیں اور پھر آپ ہی یہ نتیجہ نکال لیا ہے کہ چونکہ ان امور کے متعلق