خطبات محمود (جلد 21) — Page 150
1940ء 150 خطبات محمود نے اس تمام لوہے کو لیا اور اس سے ٹینک اور جہاز وغیرہ بنالئے۔ اتحادیوں کے پاس لوہا زیادہ تھا مگر اس کی زیادتی ان کے کس کام آسکتی تھی جب تک وہ ٹینکوں اور ہوئی جہازوں وغیرہ میں تبدیل نہ ہو جاتا۔ اس غلطی کی وجہ سے انہیں یہ خیال رہا کہ ہم جرمنی کو آگے بڑھنے نہیں دیں گے مگر ان کا یہ خیال غلط ثابت ہوا ہوا۔ اب اتحادی بیلجیئم اور ہالینڈ وغیرہ پر الزام لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہوں نے ہٹلر پر کیوں اعتبار کیا اور کیوں یہ سمجھ لیا کہ وہ ان کی غیر جانبداری کا احترام کرے گا۔ حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ خود اتحادی بھی یہی خیال کرتے تھے کہ جرمنی پیجیئم اور ہالینڈ کے راستہ سے حملہ آور نہیں ہو گا ورنہ انہیں چاہیے تھا کہ ان کے سامنے بھی میجینو لائن بناتے مگر فرانس نے بیلجیئم کی حد تک میجینو لائن بنا کر اسے چھوڑ دیا اور یہ سمجھ لیا کہ ایک دفعہ تو جر منی بیلجیئم کی راہ سے حملہ آور ہو چکا ہے مگر آئندہ اس راہ سے نہیں آئے گا۔ پس یہ خود بھی یہی سمجھتے تھے کہ جرمنی اس راستہ سے حملہ آور نہیں ہو گاور نہ وہ علاقہ کیوں بالکل ننگا پڑا ہوا تھا اور اگر ان کے دل میں ذرہ بھر بھی شبہ ہوتا تو وہ ضرور اس کا کوئی نہ کوئی انتظام کرتے۔ جب جرمنی نے عملی طور پر اس راستہ سے حملہ کر دیا تو گو یہ اس حملہ کو روکنے کے لئے تیار نہ تھے ان کے پاس ابھی سامان بھی مکمل نہیں تھا لیکن تمام دنیا میں چونکہ یہ شور پڑا ہوا تھا کہ برطانیہ اور فرانس چھوٹی چھوٹی قوموں کو لڑائی کے لئے ابھار تو دیتے ہیں مگر خود ان کی کوئی مدد نہیں کرتے انہوں نے سمجھا اس وقت ہمیں فوری طور پر ہالینڈ اور بیلجیئم کی مدد کرنی چاہیئے اور اس اعتراض کو دور کرنا چاہیے جو تمام دنیا میں ہم پر کیا جاتا ہے کہ ہم مدد کا وعدہ تو کر دیتے ہیں مگر عملی رنگ میں کوئی مدد نہیں کرتے حالانکہ اگر کبھی بد نامی سے بے پر واہ ہونے کا کوئی وقت ہو سکتا تھا تو یہی وقت تھا اور برطانیہ اور فرانس کا فرض تھا کہ وہ اس اعتراض کی ذرہ بھر بھی پر واہ نہ کرتے اور اپنی جگہ سے ایک انچ بھی نہ ملتے جب تک تیار نہ ہو جاتے مگر وہ اس وقت ایک رو میں بہہ گئے اور انہوں نے کہا لوگ ہم پر اعتراض کرتے ہیں کہ ایسے سینیا پر حملہ ہوا مگر تم نے کوئی مدد نہ کی ، البانیہ پر حملہ ہوا مگر تم نے کوئی مدد نہ کی ، آسٹریا پر حملہ ہوا مگر تم نے کوئی مدد نہ کی، فن لینڈ پر حملہ ہوا مگر تم نے کوئی مدد نہ کی، چیکوسلواکیا پر حملہ ہوا مگر تم نے کوئی مدد نہ کی، پولینڈ پر حملہ ہوا مگر تم نے کوئی مدد نہ کی ، ڈنمارک پر حملہ ہوا مگر تم نے