خطبات محمود (جلد 21) — Page 359
$1940 358 خطبات محمود ذمہ داری کسی پر ہو موجودہ صورت حالات یہ ہے کہ ہندوستان کی حفاظت کی ذمہ داری انگلستان پر عائد ہے اور اس جنگ میں انگلستان کی کمزوری ہندوستان کے لئے سخت نقصان رساں اور مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔پس دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ وہ سامان پیدا کرے جو اسلام کے لئے، احمدیت کے لئے اور خود ہمارے ملک کے لئے مفید ہوں۔اسی طرح وہ اس بات کے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان مصیبت کی گھڑیوں میں انگلستان کی مدد کرے کیونکہ جہاں تک میری عقل کام کرتی ہے میں یہ نہیں جانتا کہ تمہاری عقل بھی یہی کہتی ہے یا اس کے خلاف۔اس لئے میں “ہماری عقل ” کی بجائے “میری عقل ” کے الفاظ استعمال کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ جہاں تک میری عقل کام کرتی ہے مجھے انگلستان مظلوم نظر آتا ہے اور جو اس کے مقابل میں ہیں وہ ظالم نظر آتے ہیں۔ممکن ہے میری یہ بات غلط ہو۔اصل حالات تو اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے لیکن میری عقل اس وقت تک یہی کہتی ہے کہ انگریز مظلوم ہیں۔پس جن جن دوستوں کی عقل بھی یہی کہتی ہو کہ جرمنی ظالم ہے اور برطانیہ مظلوم ان سے میں یہ بھی کہتا ہوں کہ وہ جہاں یہ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے مذہب ہمارے سلسلہ اور ہمارے دین کی حفاظت کرے اور اس جنگ کو اس کی ترقی کا موجب بنائے وہاں وہ انگلستان کے لئے بھی جس سے ہندوستان کی قسمت وابستہ ہے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرے اور موجودہ مشکلات سے اسے نجات بخشے۔دعا کوئی ایسا امر نہیں جو حکما کر ایا جاسکے۔دنیا میں سے کوئی شخص تمہارے دل سے یہ آواز نہیں نکلوا سکتا خواہ میں ہی ہوں یا کوئی اور بلکہ اللہ تعالیٰ بھی اس قسم کی آواز کسی کے دل سے نہیں نکلواتا جب تک انسان اس کے سامنے اپنے آپ کو گلی ڈال نہ دے۔یہ بات صرف تمہارے دل کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اور تم اس امر کا اختیار رکھتے ہو کہ چاہو تو دعا کرو اور چاہو تو نہ کرو۔پس میں یہ نہیں کہتا کہ تم میں سے ہر شخص دعا کرے۔جو دعا اسلام اور احمدیت کے متعلق ہے اس کے متعلق تو میں یہ خیال بھی نہیں کر سکتا کہ ہماری جماعت میں سے کوئی