خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 137 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 137

* 1940 137 خطبات محمود تین چار باتیں لکھی ہیں جو مولوی صاحب نے ان سے کیں اور میں نے دریافت کرایا ہے کہ ان میں سے کون سی بات کرنے میں مولوی صاحب نے سختی سے کام لیا۔مگر جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بعض باتیں ہی ایسی ہیں کہ ان کو بیان کیا جائے تو سختی معلوم ہوتی ہے۔مثلاً یہی کہ یہ لوگ کہتے ہیں غیر احمدیوں کو لڑکیاں دینی جائز ہیں۔اس پر اگر سوال کیا جائے کہ آپ میں سے کس کس نے لڑکیاں غیر احمدیوں کو دی ہیں۔تو یہ ان کو بری لگتی ہے مگر ہم یہ اس لئے کہتے ہیں کہ ان کا نہ دینا اس امر کا ثبوت ہے کہ وہ عقیدہ ہم سے متفق ہیں۔صرف مصلحتنا یہ بات کہتے ہیں ور نہ کیا وجہ ہے کہ اگر وہ دل میں بھی اس کو جائز سمجھتے ہیں تو اس پر عمل نہیں کرتے جبکہ بات یہ ہے کہ جیسے لڑکے احمدیوں میں ان کو مل سکتے ہیں ویسے ہی بلکہ ان سے اچھے دنیوی لحاظ سے غیر احمدیوں میں بھی مل سکتے ہیں۔اگر تو کسی امیر سے کہا جائے کہ اپنی لڑکی کا رشتہ کسی فقیر کو دے دو تو وہ کہہ سکتا ہے کہ میری لڑکی کو جیسی عادتیں ہیں ان کے ہوتے ہوئے کسی فقیر کے ہاں اس کا گزارہ نہیں ہو سکتا۔یا کسی تعلیم یافتہ لڑکی کا گزارہ جاہل خاندان میں مشکل ہے۔مگر یہ باتیں ایسی ہیں کہ ان کے لحاظ سے احمدیوں اور غیر احمدیوں میں فرق نہیں۔اگر ایک احمدی سید ہے تو غیر احمدی بھی ہے۔اگر ایک احمدی سید امیر ہے تو غیر احمدی سید بھی امیر ہے۔اگر ایک احمدی سید، امیر، تعلیم یافتہ ہے تو غیر احمدی بھی سید ، امیر اور تعلیم یافتہ مل سکتا ہے۔اگر کوئی احمدی سید ، امیر ، تعلیم یافتہ ، اچھے اخلاق اور عمدہ آداب والا ہے تو غیر احمدی بھی ایسا ہی مل سکتا ہے۔وہاں کفو کا کوئی سوال نہیں جس پر اعتراض ہو سکے۔اب سوال یہ ہے کہ جب اچھے سے اچھا سید غیر احمدیوں میں بھی مل سکتا ہے تو جو لوگ ان کو لڑکی دینا جائز سمجھتے ہیں وہ دیتے کیوں نہیں؟ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے دل یہی مانتے ہیں کہ جائز نہیں۔صرف غیر احمدیوں کو خوش کرنے اور ان سے چندے لینے کے لئے یہ کہتے ہیں۔یہ بات ایسی ہے کہ اگر کہی جائے تو وہ ضرور چڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں گالیاں دیتے ہیں۔حالانکہ جب یہ بات ان کے نزدیک جائز ہے تو گالی کیسے ہو گئی ؟ اس غیر مبائع نے لکھا ہے کہ مولوی ابوالعطاء صاحب نے گالیاں دیں اور کہا کہ تم غیر مبائعین یہ عقیدہ رکھتے ہو کہ غیر مبائعین کو لڑکیاں دینی جائز ہیں۔ممکن ہے انہیں تم کا لفظ بر الگا ہو۔یا پھر یہ بھی ممکن ہے کہ وہ یہ عقیدہ نہ رکھتے ہوں