خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 128 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 128

خطبات محمود ۱۲۸ سال ۱۹۳۹ء نظر ڈالنی چاہئے اور جو چیز اس کی چار پائی کے نیچے ہو اُس کے متعلق یہ سمجھنا چاہئے کہ اس کے کھانے سے مریض بیمار ہوا ہے۔اب میں جو یہاں آیا تو آتے ہی میں نے ان کی چار پائی کے نیچے نظر ڈالی تو مجھے گھوڑے کی زین نظر آئی۔پس میں سمجھ گیا کہ یہ گھوڑے کی زمین کھا کر ہی بیمار ہوئے ہیں۔اب دیکھو جس چیز کا نام اس نے ذہانت رکھا ہوا تھا وہ ذہانت نہیں تھی بلکہ حماقت اور بیوقوفی تھی اور گو اس مثال پر تم سب ہنس پڑے ہو مگر اس قسم کی بیوقوفیاں تم بھی کرتے رہتے ہو إِلَّا مَا شَاءَ اللہ۔جیسے میں نے بتایا ہے سو میں سے ایک ممکن ہے ذہین ہولیکن سو میں سے ننانوے یقیناً ذہانت سے عاری ہوتے ہیں۔ہندوستان کی ۳۳ کروڑ آبادی ہے اور سو میں سے ایک کے ذہین ہونے کے یہ معنی ہیں کہ اِس ملک میں صرف ۳۳ لاکھ آدمی ذہین ہیں۔اب ۳۳ لاکھ بھلا ۳۳ کروڑ کا بوجھ کس طرح اُٹھا کی سکتا ہے؟ گومیں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک فیصدی کی نسبت بھی خاص ہوشیار جماعتوں میں پائی جاتی ہو گی۔عام جماعتوں میں ایک فیصدی کی نسبت بھی نہیں اور اس کا احساس مجھے اسی وقت ہوا ہے۔کیونکہ جب میں نے ۳۳ کروڑ کا سواں حصہ ۳۳لاکھ نکالا تو میری سمجھ میں یہ بات آئی کہ یہ اندازہ غلط ہے کیونکہ ہندوستان میں ہر گز ۳۳ لاکھ ذہین آدمی نہیں ہیں۔اگر اتنے ذہین آدمی ہوتے تو اس ملک کی کایا پلٹ جاتی۔ممکن ہے ہماری جماعت میں جسے ہر وقت علمی باتیں سُنائی جاتی ہیں ایک فیصدی کی نسبت سے ذہین آدمیوں کا وجود پایا جاتا ہولیکن اور جماعتوں میں ایک فیصدی کی نسبت بھی نہیں۔وہ کبھی بات کو چاروں گوشوں سے نہیں دیکھیں گے اور ہمیشہ غلط نتیجہ پر پہنچیں گے۔ابھی پچھلے سفر میں جب میں کراچی گیا تو وہاں بغداد سے ہماری جماعت کے ایک دوست میرے پاس آئے اور اُنہوں نے کھجوروں کا ایک بکس پیش کیا اور کہا کہ یہ کھجوریں بغداد کی جماعت نے بھجوائی ہیں۔ہم کراچی میں ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے اور اس کے دو کمرے کرایہ پر ہم نے لئے ہوئے تھے۔ایک مردا نہ تھا، ایک زنانہ۔میں نے وہ کھجوروں کا بکس اسی جگہ رکھوا دیا جہاں باقی اسباب پڑا تھا اور پھر مجھے اس کا خیال بھی نہ رہا۔جب ہم بمبئی پہنچے کی