خطبات محمود (جلد 20) — Page 78
خطبات محمود ۷۸ 1 سال ۱۹۳۹ء خذ ام الاحمدیہ کو چاہئے کہ وہ لوگوں کے اندر قومی تجارتی اور اخلاقی دیانت پیدا کریں (فرموده ۱۷ / فروری ۱۹۳۹ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- ”میرا آج کا خطبہ بھی گزشتہ دو خطبات کے سلسلہ میں ہی ہے۔مگر پیشتر اس کے کہ میں اصل مضمون کو شروع کروں میں قادیان کے خدام الاحمدیہ کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا کہ ہوں کہ وہ مختلف مساجد کے موذنوں کی اذانیں درست کرائیں۔بعض جگہ پر بلا وجہ مؤذن عربی عبارت کا ایسا ستیا ناس کر دیتے ہیں کہ واقف آدمی کے کانوں پر وہ بہت ہی گراں گزرتا ہی ہے۔میں نے کئی دفعہ اس طرف توجہ دلائی ہے مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ابھی تک اس طرف توجہ ہوئی نہیں۔جن حروف کا ادا کرنا ہمارے لئے مشکل ہے اُن کے متعلق ایک پنجابی سے یہ امید رکھنا کہ وہ اہلِ عرب کے لہجہ کو ادا کرے بالکل غلط ہے اور میں اس پر زور نہیں دیتا۔میں صرف اس حصہ کی درستی کا مطالبہ کرتا ہوں جس حصہ کی درستی ہمارے اختیار میں ہے اور باوجود اختیار میں ہونے کے اُس کی درستی کی طرف توجہ نہیں کی جاتی۔تو خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ وہ اپنے میں سے پانچ سات نو جوانوں کو جوعربی تعلیم سے واقف ہوں اذان کے الفاظ اچھی طرح واقفیت کرا دیں، اس کے بعد مختلف مساجد میں ( اور کوشش کرنی چاہئے کہ