خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 55 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 55

خطبات محمود ۵۵ سال ۱۹۳۹ء ہے کہ اُنہوں نے ایسی ایجادیں کرلی ہیں کہ خاص قسم کی شعاعوں کے ذریعہ وہ ہزاروں میل سے شہروں کو دیکھ سکیں گے اور پھر ہزاروں میل کے فاصلہ سے ہی بجلی کی شعاعیں پھینک کر ان کو بر باد کردیں گے۔معلوم نہیں وہ جھوٹ بولتے ہیں اور لوگوں کو ڈرانے کے لئے ایسا کہتے ہیں یا اس میں کچھ سچائی بھی ہے مگر ان کا دعویٰ یہ ضرور ہے کہ اُنہوں نے ایسی شعاعیں ایجاد کر لی ہیں جن کی مدد سے وہ ہزاروں میل پر بیٹھے ہی شہروں کو برباد کر سکیں گے۔ایسے نازک اوقات میں کی قوموں کا خاموشی سے بیٹھا رہنا بہت بڑی بیوقوفی ہوتی ہے۔پس سب کو اس نازک وقت کے آنے سے قبل ہوشیار ہو جانا چاہئے۔میں اس موقع پر یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ گزشتہ سالوں میں گورنمنٹ پنجاب کے بعض افسروں سے ہمارا جو اختلاف ہوا تھا اُس کو مد نظر رکھتے ہوئے بعض لوگوں نے مجھ سے سوال کیا کی ہے کہ اگر جنگ ہو جائے تو اُس وقت ہماری جماعت کا کیا رویہ ہو گا اور آیا وہ حکومت برطانیہ کاکی ساتھ دے گی یا نہیں ؟ میں نے جو بات اُن دوستوں کو پرائیویٹ طور پر بتائی تھی اُس کا آج اعلان بھی کر دیتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ ہما را جھگڑا حکومت برطانیہ کے ساتھ نہیں تھا بلکہ حکومت کی پنجاب کے بعض نادان افسروں اور درحقیقت حکومت برطانیہ کے دشمن افسروں کے ساتھ تھا۔پس اگر جنگ ہو جائے ( گو ہم چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس خطر ناک جنگ سے دنیا کو بچالے ) تو کی اُس وقت ہماری کامل تائید حکومت برطانیہ کے ساتھ ہو گی کیونکہ ہمارا حکومت برطانیہ کے کی ساتھ کوئی جھگڑا نہ تھا بلکہ حکومت پنجاب کے بعض افسروں کے ساتھ تھا۔پچھلے دنوں لارڈ ہیلی نے بھی جو پنجاب کے گورنر رہ چکے ہیں اور ہماری جماعت کے بھی دوست ہیں ایک تقریر میں کہا تھا کہ جماعت احمدیہ کو یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ اس کی لڑائی ہمارے ساتھ نہیں بلکہ اگر ہے تو حکومت پنجاب کے بعض افسروں کے ساتھ ہے اور میں بھی اِن کے اِس خیال سے متفق ہوں۔حقیقت یہی ہے کہ حکومت انگریزی کے ساتھ ہمارا کوئی جھگڑا نہیں بلکہ جب حکومت پنجاب کے بعض افسروں کے ساتھ ہمارا جھگڑا شروع ہوا تھا تو اُس وقت برطانوی حکومت نے ہماری تائید میں پنجاب گورنمنٹ پر زور دیا اور اسے لکھا کہ جماعت احمدیہ کی شکایات کا ازالہ ہونا چاہئے۔انگلستان میں جو ہمارے مبلغ ہیں وہ بھی نہایت خوش ہیں اور انہیں حکومت کی طرف سے کسی قسم کی