خطبات محمود (جلد 20) — Page 547
خطبات محمود ۵۴۷ ۳۴ سال ۱۹۳۹ء تحریک جدید کا مقصد دنیا کے ہر ملک میں اسلام کے علمبر دار پیدا کرنا ہے۔( فرموده یکم دسمبر ۱۹۳۹ء) تشہد ،تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- آج میں اختصاراً اپنی جماعت کے دوستوں کو تحریک جدید کے نئے سال کے چندہ کے متعلق پھر توجہ دلانا چاہتا ہوں۔یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ جماعت کے مخلص حصہ پر اس کی تحریک کی اہمیت اچھی طرح واضح ہو چکی ہے۔چنانچہ اس سال یہ ایک نئی مثال قائم ہوئی ہے کہ ایک دوست جو ہندوستان سے باہر رہتے ہیں اُن کا چندہ بر وقت نہیں پہنچ سکا تھا۔اُنہوں نے تار کے ذریعہ گزشتہ سال کا چندہ بھی بھجوایا ہے اور موجودہ سال کی تحریک میں شمولیت کا بھی وعدہ کیا ہے۔حالانکہ غیر ممالک سے تار بھیجنے پر بہت کچھ خرچ ہو جاتا ہے۔اسی طرح اور دوستوں نے بھی ہندوستان کے رہنے والوں میں سے بھی اور بیرونی ممالک میں رہنے والوں میں سے بھی کی تحریک کے شروع ہونے کے وقت کا اندازہ لگا کر اس پہلے ہفتہ میں جس توجہ سے کام لیا ہے کی وہ بتاتا ہے کہ جماعت کے ایک طبقہ میں اس کی اہمیت اللہ تعالیٰ کے فضل سے اچھی طرح واضح ہو چکی ہے۔چنانچہ اس ہفتہ میں باوجود اس کے کہ خطبہ شائع ہوئے ابھی چار روز ہی ہوئے ہیں بیس ہزار سے اُوپر کے وعدے آچکے ہیں اور ابھی کچھ ڈاک بے پڑھی بھی باقی ہے۔ممکن ہے