خطبات محمود (جلد 20) — Page 508
خطبات محمود ۵۰۸ سال ۱۹۳۹ء آپ مطب میں بیٹھے تھے۔کوٹ بھی نہیں پہنا ہوا تھا پیسے بھی پاس نہ تھے۔آپ نے غالباً حکیم غلام محمد صاحب مرحوم امرتسری کو ساتھ لیا اور اسی طرح اُٹھ کر چل پڑے۔حکیم غلام محمد صاحب نے کہا کہ میں گھر سے پیسے وغیرہ لے آؤں مگر آپ نے کہا کہ نہیں حکم یہی ہے کہ جس حالت میں ہو چلے آؤ۔سب لوگ جانتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول چلنے میں کتنے کمزور تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سیر کو جاتے تو آپ پیچھے رہ جاتے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کھڑے ہو کر فرماتے مولوی صاحب کہاں ہیں اور حضرت خلیفہ اول بعد میں آکر ملتے۔اسی کی طرح پھر پیچھے رہ جاتے اور پھر کھڑے ہو کر انتظار فرماتے مگر آپ غالباً حکیم غلام محمد صاحب کو ساتھ لے کر پیدل بٹالہ پہنچے۔اسٹیشن پر جا کر بیٹھ گئے۔حکیم صاحب نے کہا کہ اب کرایہ وغیرہ کا کیا انتظام ہوگا ؟ حضرت خلیفہ اول نے فرمایا کہ یہاں بیٹھو اللہ تعالیٰ خود کوئی انتظام کر دے گا۔اتنے میں ایک شخص آیا اور دریافت کیا کہ کیا آپ حکیم نورالدین صاحب ہیں؟ آپ نے کہا ہاں۔وہ شخص کہنے لگا کہ ابھی گاڑی آنے میں دس پندرہ منٹ باقی ہیں اور میں نے اسٹیشن ماسٹر سے کہہ بھی دیا ہے کہ ذرا آپ کا انتظار کرے۔میں بٹالہ کا تحصیلدار ہوں میری بیوی بہت سخت بیمار ہے۔آپ ذرا چل کر اسے دیکھ آئیں۔آپ گئے ، مریضہ کو دیکھ کر نسخہ لکھا اور اسٹشین پر واپس آگئے۔وہ شخص بھی ساتھ آیا اور کہا کہ آپ چل کر گاڑی میں بیٹھیں میں ٹکٹ لے کر آتا ہوں اور وہ سیکنڈ کلاس کا ایک ٹکٹ اور ایک تھرڈ کلاس کا لے آیا اور ساتھ پچاس روپے نقد دیئے اور کہا کہ یہ حقیر ہدیہ ہے اسے قبول فرما ئیں۔آپ دہلی پہنچے اور جا کر میر صاحب کا علاج کیا۔نا یہ صحیح تو کل کا مقام ہے۔اللہ تعالیٰ دیکھتا ہے کہ میرے بندے کا تو کل صحیح ہے یا نہیں۔ممکن ہے اس آزمائش کے لئے وہ فاقے دے، نگا کر دے، موت کے قریب کر دے تا بندوں کو بتائے کہ میرے اس بندے کا انحصار تو کل پر ہے۔بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اسے لنگوٹی باندھنی پڑتی ہے، دھجیاں لٹکنے لگتی ہیں اور بعض کو اس کی مدد کے لئے اس طرح ننگا دکھا کر الہام کرتا ہے۔بعض کو لفظی الہام سے بھی مدد کا حکم دیتا ہے مگر بعض کو اس کی حالت دکھا کر تحریک کرتا ہے مگر تو گل کے صحیح مقام پر جو لوگ ہوتے ہیں وہ کسی سے منہ سے مانگتے نہیں دُنیا میں ہر ایک شخص کے ماں باپ فوت ہوتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات بھی ہوئی مگر ہمارے لئے