خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 392 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 392

خطبات محمود ۳۹۲ سال ۱۹۳۹ء ہوں گا وہ کبھی نا کام نہیں ہوسکتا، وہ کبھی نامراد نہیں ہوسکتا ، وہ کبھی شکست نہیں کھا سکتا۔یہی وہ مقام ہے جس کے بعد کوئی گمراہی نہیں اور یہی وہ مقام ہے جس کے بعد ساری دُنیا کے شیطان مل کر بھی اگر انسان کو گمراہ کرنا چاہیں تو نہیں کر سکتے کیونکہ اس نے ایک ایسے عُروہ وشقی کو پکڑ لیا ہے جس کے لئے ٹوٹنا مقدر نہیں۔وہ کھا ہوا اپنے خدا کی طرف چلا جائے گا۔پس جس شخص کے دل میں یہ ایمان ہو کہ جدھر میرا خدا ہے اُدھر میں ہوں اسے شیطان نہ دوستوں کی محبت سے کی ور غلا سکتا ہے نہ رشتہ داروں کی محبت سے ورغلا سکتا ہے، نہ علم سے ورغلا سکتا ہے اور نہ کسی اور کی طریق سے ورغلا سکتا ہے کیونکہ شیطان اسے یہ تو کہہ سکتا ہے کہ یہ دوستوں کی محبت کا تقاضا ہے، یہ رشتہ داروں کی محبت کا تقاضا ہے، یہ قومی غیرت کا تقاضا ہے، یہ اسلامی محبت کا تقاضا ہے مگر وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ قرآن کا تقاضا ہے۔وہ انسانی طبیعت کو سو طرح اُبھا سکتا ہے، وہ لالچ دے سکتا ہے، وہ ڈراوے دے سکتا ہے، وہ جذبات برانگیختہ کر سکتا ہے مگر وہ قرآن کی آیت کی اپنے پاس سے نہیں بنا سکتا کیونکہ قرآن خدا کی کتاب ہے اور وہی اس کا حافظ و ناصر ہے۔پس جب کوئی شیطان قرآن کی آیت اپنے پاس سے نہیں بنا سکتا تو وہ شخص جو یہ فیصلہ کر لے کہ میں اُدھر ہی ہوں گا جدھر قرآن ہے وہ گمراہ کس طرح ہوسکتا ہے۔غرض جو شخص اس مقام پر کھڑا ہو جائے کہ جدھر خدا ہے اُدھر میں ہوں۔جس کے دوسرے کی معنے یہ ہیں کہ جدھر قرآن ہے اُدھر میں ہوں وہ کبھی ٹھو کر نہیں کھا سکتا۔کیونکہ انسانوں کے لئے خدا تعالیٰ کا کوئی حکم نہیں جو قرآن سے باہر ہو اور قرآن کا کوئی لفظ نہیں جو خدا تعالیٰ سے باہر ہو۔پس جدھر خدا ہے اُدھر قرآن ہے اور جدھر قرآن ہے اُدھر خدا ہے اور وہ جس نے کہا کہ جدھر خدا ہے اُدھر میں ہوں اس نے یہی کہا کہ جدھر قرآن ہے اُدھر میں ہوں اور جس نے کہا کہ جدھر قرآن ہے اُدھر میں ہوں اس نے یہی کہا کہ جدھر خدا ہے اُدھر میں ہوں اور ایسے شخص پر شیطان کا کوئی حملہ کارگر نہیں ہو سکتا۔وہ انسانی علم کی کمی کی وجہ سے عارضی طور پر دھوکا کھا سکتا ہے۔وہ عارضی طور پر کسی بات کو صحیح طور پر سمجھنے سے قاصر رہ سکتا ہے مگر وہ فنا نہیں ہوسکتا، وہ گمراہ کی نہیں ہوسکتا کیونکہ اس نے خدا کو پکڑا ہوا ہے اور جس نے خدا کو پکڑا ہوا ہو وہ گمراہ نہیں ہوسکتا۔اگر تمہارا ہاتھ تمہارے کسی دوست نے پکڑا ہوا ہو اور وہ تیز رفتار ہوا اور تم سُست رفتار تو تم۔