خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 32 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 32

خطبات محمود ۳۲ سال ۱۹۳۹ء۔پھر کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو پانچ دس بلکہ بعض ہیں سال میں مکمل ہوتے ہیں۔جیسے پھلدار درخت ہیں کوئی ان میں سے تین چار سال میں پھل دیتا ہے کوئی سات سال میں پھل دیتا ہے، کوئی دس سال میں پھل دیتا ہے، کوئی پندرہ سال میں پھل دیتا ہے۔گویا یہ کام خدا تعالیٰ کئی سالوں میں جا کر کرتا ہے۔اسی طرح وہ اپنے اوقات کی لمبائی کو بڑھاتا چلا گیا ہے یہاں تک کہ بعض کام اللہ تعالیٰ لاکھوں سالوں میں کرتا ہے۔جیسے پتھر کا کوئلہ ہے۔پہلے عام طور پر لوگ پتھر کے کوئلہ سے واقف نہیں ہوتے تھے مگر اب تو دیہات میں بھی مشینیں لگ جانے کی وجہ سے گاؤں کے لوگ بھی پتھر کے کوئلہ سے واقف ہو گئے ہیں اور چونکہ پتھر کے کوئلہ کے استعمال میں خرچ کی کفایت ہوتی ہے اس لئے کئی لوگ پتھر کا کوئلہ استعمال کرنے لگ گئے ہیں۔اب یہ پتھر کا کوئلہ انہی درختوں سے بنا ہے جن کی لکڑیاں کاٹ کاٹ کر جلائی جاتی ہیں مگر یونہی نہیں بلکہ کئی لاکھ سال تک یہ درخت زمین میں دفن رہے اور کئی لاکھ سال تک زمین میں دفن رہنے کے بعد یہ درخت پتھر کے کوئلہ کی شکل میں بدل گئے۔تو اللہ تعالیٰ نے پتھر کا کوئلہ بنانے کے لئے کئی لاکھ کی سال لگا دیئے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے در حقیقت یہی بتایا ہے کہ وقت کی لمبائی یا چھوٹائی بھی کی چیزوں کی خوبصورتی اور محمد گی کے لئے ضروری ہے۔طب ہی کو دیکھو بعض اعلیٰ ادویہ ایسی ہیں کہ ان کے اجزاء بالعموم وہی ہیں جو ہمیشہ استعمال میں آتے رہتے ہیں لیکن ان کو کچھ عرصہ تک دفن کرنے کی وجہ سے ان ادویہ کی حالت ہی بدل جاتی ہے۔مثلاً برشعشا ایک دوائی ہے جو نزلہ کے لئے نہایت مفید ہے۔اب اگر برشعشا کے اجزاء کو ملا کر فوری طور پر استعمال کر لیا جائے تو وہ کی کوئی نفع نہیں دیں گے۔برشعشا کا پورا نفع انسان کو اسی صورت میں حاصل ہو گا جبکہ اسے چالیس دن تک غلہ میں دفن رکھا جائے۔اب دوائیں وہی ہوں گی جو چالیس دن پہلے ہوں گی مگر جو نفع چالیس دن غلہ میں دفن کرنے کے بعد حاصل ہو گا وہ پہلے حاصل نہیں ہو گا۔ممکن ہے کوئی کہے کہ یہ کیا حماقت ہے۔جب دوائیں وہی ہیں تو مزید چالیس دن غلہ میں دبانے سے کیا کی فائدہ؟ سواصل بات یہ ہے وقت اپنی ذات میں بعض چیزوں کا ضروری جزو ہے۔جب تک دواؤں کے ساتھ وقت کو نہ ملایا جائے دوا اچھی نہیں بنے گی۔پس صرف دوائیں نہیں بلکہ دوا ئیں مع وقت اس کا جزو بنتی ہیں۔پھر بعض دوائیں ایسی ہیں جنہیں چھ ماہ کے لئے دفن کرنا