خطبات محمود (جلد 20) — Page 420
خطبات محمود ۴۲۰ ۲۸ سال ۱۹۳۹ء موجودہ جنگ میں حکومت برطانیہ سے تعاون کرنے کے متعلق بعض شبہات کا ازالہ فرموده ۱۳ /اکتوبر ۱۹۳۹ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- دوستوں کو معلوم ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ”الفضل میں میری طرف سے ایک اعلان ٹیریٹوریل فوج میں جماعت کے نوجوانوں کی بھرتی کے متعلق شائع ہو رہا ہے۔مجھے بتایا گیا تھا کی کہ جماعت کے نوجوانوں میں فوجی کام کی طرف سے بددلی پائی جاتی ہے اور وہ اس کام میں حصہ لینے سے جی چراتے ہیں لیکن اس اعلان کے بعد جماعت میں جو اس کے جواب میں رو چلی ہے وہ یا تو اس خیال کی تردید کرتی ہے اور یا پھر اس اعلان کے اثر کے ماتحت جماعت میں یہ بیداری پیدا ہوئی ہے۔بہر حال سینکڑوں نوجوانوں نے اس خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کی کر دیا ہے اور بہت سے نوجوان ابھی تک اپنے آپ کو پیش کر رہے ہیں۔اس خدمت میں جو فوائد ہیں وہ عام طور پر ہماری جماعت کی نگاہوں سے مخفی ہیں۔اس کی لئے کہ ہماری جماعت ایک تبلیغی جماعت ہے اور فوجی قسم کے کام اس کے سامنے نہیں آتے لیکن کی ایک ایسی قوم جس کے متعلق یہ مقدر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اُسے ایک دن ساری دُنیا کی حکومتیں سونپ دینی ہیں وہ اس بات کو نظر انداز نہیں کر سکتی اور جب تک اُسے ابھی سے ایک خاص رنگ