خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 166 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 166

خطبات محمود ۱۶۶ سال ۱۹۳۹ء بلکہ ہماری فوج وہ ہے جس نے دلائل سے دُنیا پر غلبہ حاصل کرنا ہے۔ہماری تلوار میں اور ہماری بندوقیں وہ دلائل ہیں جو احمدیت کی صداقت کے متعلق ہماری طرف سے پیش کئے جاتے ہیں، ہماری بندوقیں اور ہماری تلوار میں وہ دعائیں ہیں جو ترقی احمدیت کے متعلق ہم ہر وقت مانگتے رہتے ہیں اور ہماری بندوقیں اور ہماری تلوار میں وہ اخلاق فاضلہ ہیں جو ہم سے صادر ہوتے ہیں۔پس دلائل، مذہبی دُعائیں اور اخلاق فاضلہ یہی ہماری تو ہیں اور یہی ہماری تلوار میں ہیں۔انہی تو پوں اور انہی تلواروں سے ہم نے دُنیا کے تمام ادیان کو فتح کر کے اسلام کا پر چم لہرانا اور اُن پر غلبہ واقتدار حاصل کرنا ہے اور اگر نو جوانوں میں یہ مہم جاری رہی تو ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت جلد ایک نہایت ہی اعلیٰ درجہ کی مسلح فوج تیار کر لیں گے جس کے مقابلہ میں کوئی دشمن نہیں ٹھہر سکے گا اور واقع میں اگر ہماری جماعت کے نوجوان مذہب کی تعلیم سے واقف ہو جائیں ، اگر وہ ان دلائل سے واقف ہو جائیں جو غیر مذاہب کے مقابلہ میں ہماری طرف سے پیش کئے جاتے ہیں اور اگر وہ دُعاؤں سے کام لیں تو دنیا کا کون سا انسان ہے جو ان کے مقابلہ میں ٹھہر سکتا ہو۔بچپن سے میں نے مباحثات کے میدان میں قدم رکھا ہوا ہے۔گو مجھے اس قسم کے مباحثات سے نفرت ہے جو مولوی کیا کرتے ہیں مگر دوسروں سے علمی تبادلۂ خیالات میں بچپن کی کے زمانہ سے کرتا چلا آ رہا ہوں۔پس اس بارے میں میرا پینتیس سالہ تجربہ یہ ہے کہ میں نے کی آج تک دُنیا میں ایک انسان بھی ایسا نہیں دیکھا جو کوئی ایسی بات پیش کر سکے جو قر آنی اور کی احمدی تعلیم کے مقابلہ میں معقول بھی قرار دی جا سکے۔ہر مذہب کے پیروؤں سے میں نے باتیں کیں اور ہر قسم کے علوم رکھنے والوں سے میری گفتگوئیں ہوئیں مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیشہ ایسا ہوا کہ یا تو ان کے اپنے ساتھیوں نے اقرار کیا کہ ہمارے آدمی کو جواب نہیں آیا اور یا اُنہوں نے کہا کہ ہمارے آدمی نے تعصب اختیار کر لیا ہے۔ورنہ آپ کے مقابلہ میں جو بات پیش کی جارہی ہے یہ کوئی معقول نہیں۔دُنیا کا کوئی اعتراض ایسا نہیں جو قرآن مجید پر پڑتا ہوا اور اس کا کافی اور شافی جواب ہمارے پاس موجود نہ ہو یا اللہ تعالیٰ خود ایسے موقعوں پر مجھے جواب سمجھا نہ دیتا ہو بلکہ میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ اللہ تعالیٰ ایسے سوالوں کے جواب بھی سمجھا دیتا