خطبات محمود (جلد 20) — Page 82
خطبات محمود ۸۲ سال ۱۹۳۹ ء فوجی افسروں نے بادشاہ کو مشورہ دیا کہ قلعہ پر تو ہیں رکھ کر چلا دی جائیں اور بادشاہ نے بھی ان کے مشورہ کو قبول کر لیا تو انگریزی فوج کی طرف سے زینت محل کو پیغام پہنچا کہ اگر تم نے اس موقع پر تو ہیں چلنے دیں تو تمہاری تمام اُمید میں ہوا ہو جائیں گی ۔ تر یا چر ترے تو ہمارے ملک میں مشہور ہی ہے۔ جب بادشاہ نے تو ہیں چلانے کا حکم دیا تو بیگم کو بناوٹی طور پرغش پر غش آنے لگ گئے اور اُس نے بادشاہ سے کہا کہ توپ کی آواز سے میرا دل دہل جاتا ہے۔ اگر آپ نے تو پوں کا چلنا بند نہ کیا تو میں مر جاؤں گی ۔ پس خدا کے لئے توپوں کا چلنا بند کرائیں اور اگر تو ہیں چلانا ضروری ہی ہیں تو اپنے ہاتھ سے پہلے مجھے قتل کر دیں تا کہ میں ان کی آواز نہ سن سکوں ۔ بادشاہ بھی دھوکے میں آگئے اور گولہ باری کا حکم منسوخ کر دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ ایک ہی مقام جہاں سے کامیابی کے ساتھ انگریزی فوجوں پر حملہ ہو سکتا تھا اُس پر سے گولہ باری بند کر دی گئی اور انگریزی فوجیں غالب آ گئیں ۔ خود بادشاہ کا وزیر اعظم اندر سے انگریزوں کے ساتھ ملا ہوا تھا اور انگریزوں کو با قاعدہ اندرونی خبریں پہنچتی رہتی تھیں ۔ اودھ کی حکومت بھی اسی طرح تباہ ہوئی وہاں کے لوگوں کا تمام روپیہ کلکتہ کے انگریزی بینک میں جمع تھا ۔ جب انگریزوں نے اس علاقہ پر حملہ کیا تو اُنہوں نے لوگوں کو کہلا بھیجا کہ اگر تم نے ذرا بھی ہمارے خلاف آواز اٹھائی یا مقابلہ کیا تو تمہارا تمام روپیہ ضبط کر لیا جائے گا ۔ جب تک ان کے روپے جمع نہیں تھے اُس وقت تک تو انہیں یہ لالچ دیا گیا کہ اگر تم اپنے روپے ہمارے بنک میں جمع کرو گے تو تمہیں بہت کچھ سو د ملے گا اور جب روپیہ جمع ہو گیا اور اودھ پر اُنہوں نے حملہ کی تیاری کی تو سب کو نوٹس دے دیا کہ اگر تم نے ہمارا مقابلہ کیا تو سب روپیہ ضبط کر لیا جائے گا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ جب انگریزی فوج اندر داخل ہوئی تو ایک شخص بھی اُن کے مقابلہ کے لئے کھڑا نہ ہوا۔ اب اس میں بھلا انگریزوں یا کسی اور قوم کا کیا قصور ہے؟ یہ خود اپنی قوم کا قصور ہے کہ لوگ اپنے اخلاق کی اصلاح کی طرف توجہ نہیں کرتے ۔ جب کبھی ہندوستان میں کانگرس کا شور بلند ہوا ہے میں نے ہمیشہ انہیں یہی کہا ہے کہ تم اُس وقت تک حکومت نہیں کر سکتے جب تک نے کا لوگوں کے اندر اندر بد دیانتی پائی جاتی ہے۔ ہے ہاں ۔ ہاں اگر اگر قومی طور طور پرتم پر تم دیانت کولوگں کو لوگوں کے اندر کے اندر قائم قائم کر دو