خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 555 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 555

خطبات محمود ۵۵۵ سال ۱۹۳۹ء اپنے انتہاء کو پہنچ چکا ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سچ کے واعظ دُنیا کے کونے کونے میں پھیلا دیئے جائیں۔سچ بے شک طاقتور ہوتا ہے مگر یہ بھی تو ضروری ہوتا ہے کہ سچ کی کچھ نہ کچھ آواز نکل رہی ہو۔ہم نے مانا کہ اگر سو جھوٹ بولنے والے ہوں تو ان پر ایک سچ بولنے والا غالب آ سکتا ہے۔ہم نے یہ بھی مانا کہ اگر ہزار جھوٹ بولنے والے ہوں تو ان پر ایک سچ بولنے والا غالب آ سکتا ہے مگر یہ تو نہیں ہو سکتا کہ لاکھوں اور کروڑوں جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے ہوں اور سچ اپنی کوٹھڑی میں چھپا ہوا ہو اور ہم یہ سمجھ رہے ہوں کہ سچ جھوٹ پر غالب آ جائے گا۔وہی سیچ غالب آیا کرتا ہے جو دلیری سے جھوٹ کے مقابلہ میں نکل کھڑا ہوتا کی ہے اور پھر یہ پرواہ نہیں کرتا کہ میرا انجام کیا ہوگا۔جو سچ اس طرح کھلے بندوں نڈر ہو کر جھوٹ کے مقابلہ میں نکل کھڑا ہوا سے ہی غلبہ حاصل ہوتا ہے اور یہ غلبہ مقابلہ سے ہی میسر آتا ہے بغیر اس کے نہیں۔اور تحریک جدید کی غرض یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے تو ہم ساری دُنیا میں اسلام کی طرف سے مقابلہ کرنے والے پہلوان کھڑے کر دیں، چاہے ایک کروڑ کے مقابلہ میں ایک انسان ہو چاہے دو کروڑ کے مقابلہ میں ایک انسان ہو، چاہے تین کروڑ کے مقابلہ میں ایک انسان ہو ، چاہے چار کروڑ کے مقابلہ میں ایک انسان ہو، چاہے پانچ کروڑ کے مقابلہ میں ایک انسان ہو اور چاہے دس کروڑ کے مقابلہ میں ایک انسان ہو بلکہ خواہ ساری دُنیا ایک طرف ہوا اور دوسری طرف وہ اکیلا کمزور اور نا تواں انسان ہو جس کے کپڑے پھٹے پرانے ہوں جس کو اپنے رہنے کے لئے مکان تک میسر نہ ہو اور جسے کھانے کے لئے پیٹ بھر کر روٹی نہ ملتی ہو مگر وہ اپنی ناتوان اور کمزور آواز سے لَا اِلهَ إِلَّا اللہ کا نعرہ بلند کر رہا ہو۔جس دن ہم یہ کام کر لیں گے، جس دن ہم جاپان میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم چین میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے ، ہم فلپائن میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم امریکہ اور اس کی ریاستوں میں بھی اپنے مبلغ بھجوای دیں گے، ہم انگلستان میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم یورپ میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم سوئٹزر لینڈ میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم رومانیہ میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم یوگوسلو و یکیا میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم یونان میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم ہنگری میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم جرمنی میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے ، ہم ڈنمارک