خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 546 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 546

خطبات محمود ۵۴۶ سال ۱۹۳۹ ء تکلیف اُٹھا کر دین کی مضبوطی کے لئے کوشش کی اور ان کی اولادوں کا اللہ تعالیٰ خود متکفل ہوگا اور آسمانی نوران کے سینوں سے ابل کر نکلتا رہے گا اور دنیا کو روشن کرتا رہے گا ۔ میں ان الفاظ کے ساتھ اس چھٹے سال کی تحریک کا اعلان کرتا ہوں اور اس کے لئے وعدہ کی آخری تاریخ ۳۱ جنوری ۱۹۴۰ء مقرر کرتا ہوں اور جن لوگوں نے ابھی گزشتہ سال کا چندہ ادا نہیں کیا یا جن کے ذمہ بقائے ہیں ان کو توجہ دلاتا ہوں کہ ادائیگی کی طرف جلد متوجہ ہوں کیونکہ بوجھ جتنا زیادہ ہوتا جائے گا اتنا ہی دل پر زنگ لگتا جائے گا اور ادائیگی میں اتنی ہی مشکل پیدا ہوتی جائے گی ۔ اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہوا اور تمہارے دلوں میں دین کی خدمت کے لئے خود الہام کرے اور اعلیٰ قر بانیوں کی توفیق دے۔ اَللَّهُمَّ آمِينَ ۔ واخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ( الفضل ۳۰ نومبر ۱۹۳۹ء) الاحزاب : ۲۴ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاء وَلَكِن لَّا تَشْعُرُونَ (البقره : ۱۵۵) سيرة ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۰۵ مطبع مصطفى البالي مصر مطبوع ۱۹۳۶ء صحیح بخاری کتاب المغازى حالات غزوة احد و تفسیر طبری جلد ۲ صفحہ ۱۴۶، ۱۴۷ مطبوعہ ۱۹۶۸ء ۵ تفسير طبرى سورة الاحزاب زير آيت فمنهم من قضى نحبه جلد ۲ صفحہ ۱۴۶ ، ۱۴۷ مطبع مصطفى البالي مصر الطبعة الثالثه ١٩٦٨ء عم