خطبات محمود (جلد 20) — Page 492
خطبات محمود ۴۹۲ ۳۱ سال ۱۹۳۹ء رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور لیلۃ القدر کی برکات سے مستفیض ہونے کی کوشش کرو۔(فرموده ۳/نومبر ۱۹۳۹ء) تشہد ،تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: وإذا سألكَ عِبَادِي عَنِّي فَانّي قَرِيبٌ ُأجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ اس کے بعد فرمایا:- کل سے رمضان کا آخری عشرہ شروع ہونے والا ہے اور کچھ لوگ آج سے اور کچھ کل سے اعتکافوں میں بیٹھ جائیں گے۔اس رمضان کے آخری عشرہ میں ایک اور خصوصیت بھی ہے اور وہ یہ کہ اس کی ستائیسویں تاریخ جس میں بالعموم لیلۃ القدر ہوتی ہے جمعہ کے دن آتی ہے۔جمعہ اپنی ذات میں مقدس دن ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ یہ ہماری عید کا دن ہے۔اور عید کے دن کھانے ، پہننے اور عبادت کے دن ہوتے ہیں۔جمعہ کے دن لوگ نہاتے ، دھوتے ، کپڑے بدلتے اور خوشبوئیں لگاتے ہیں اور وسیع علاقہ سے جمع ہو کر ایک جگہ نماز پڑھتے ہیں۔اس دن خاص طور پر وعظ کرنے کا حکم ہے۔کچھ حصہ دن کا دُنیوی کاموں میں سے فارغ کر کے عبادت کے لئے مخصوص کیا گیا ہے اس روز کچھ وقت گھر کی صفائی کے لئے