خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 488 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 488

خطبات محمود لد ٧٧ سال ۱۹۳۹ ء ان دنوں عیسائیوں سے لڑائی ہو رہی تھی اشارہ کر کے کہا اُس کا علاج صرف وہاں ہے یعنی اب اس ذلت کا علاج ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ اس جہاد میں شامل ہو کر اپنی جانیں دے دو پھر خود بخود لوگ ان باتوں کو بھول جائیں گے۔ چنانچہ اسی وقت وہ لوگ وہاں سے اُٹھے اور اپنے اونٹوں پر سوار ہو کر شام کی طرف روانہ ہو گئے ۔ وہ سات نوجوان تھے جو اس ذلت کو دور کرنے کے لئے جہاد میں شامل ہوئے اور تاریخ بتاتی ہے کہ پھر ان نو جوانوں میں سے ایک نوجوان بھی زندہ مکہ کی طرف واپس نہیں آیا ۔ سب اسی جنگ میں شہید ہو گئے ۔ ۲۳ ** اب دیکھو گیا تو انہیں وہ عزت حاصل تھی کہ وہ مکہ میں کھڑے ہو کر جب کہہ دیتے کہ ہم فلاں مسلمان کو پناہ دیتے ہیں تو کسی شخص کو یہ جرات نہیں ہوتی تھی کہ اس مسلمان کو کوئی تکلیف پہنچا سکے یہاں تک کہ ان کا ایک سردار رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ریش مبارک کو ہاتھ لگا تا ہے اور سوائے حضرت ابوبکر کے اور کوئی شخص ایسا ثابت نہیں ہوتا جو اُن کا زیر بارا احسان نہ ہو اور جو جرات اور دلیری سے اُسے روک سکے اور گجا یہ زمانہ کہ ادنی ادنی غلام جب آتے تو ان رؤسا اور سردارانِ قریش کے لڑکوں سے حضرت عمر فرماتے کہ پیچھے ہٹ جاؤ یہاں تک کہ ہوتے ہوتے وہ جوتیوں میں جا پہنچے ۔ حالانکہ ان آنے والے صحابہ میں سے اکثر وہ تھے جنہیں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اپنے پاس سے روپیہ دے کر آزاد کروایا ہوا تھا اور ایک کی تو والدہ کی شرمگاہ میں کفار نے نیزہ مار کر مار ڈالا تھا ۔ ۲۴ ان ادنیٰ اور ذلیل سمجھے جانے والے لوگوں کو ایک ایک کر کے آگے بٹھایا گیا اور جب اُن میں سے کوئی حضرت عمرؓ کی مجلس میں آتا تو آپ نو جوانوں سے فرماتے پیچھے ہٹ جاؤ پھر کوئی اور صحابی آتا تو آپ فرماتے اور زیادہ پیچھے ہٹ جاؤ پھر کوئی اور صحابی آتا تو آپ پھر فرماتے پیچھے ہٹ جاؤ۔ یہ وہ عذاب تھا۔ تھا جو پیشگوئی کے مطابق رسول کریم صلی اللہ عیلہ وسلم کے مکہ سے نکالے جانے کے بعد اہلِ مکہ پر آیا۔ چنانچہ جب اُنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نکال دیا اور یہ تصور کر کے خوش ہوئے کہ ہم جیت گئے تو خدا نے کہا تم نادان ہو۔ تمہاری فتح نہیں ہوئی بلکہ فتح ہمارے رسول کی ہوئی ہے اور اب وہ وقت آ گیا ہے کہ ہمارا رسول دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ مکہ پر حملہ آور ہو اور اسے ہمیشہ کے لئے فتح کرے اور یہی وہ خبر تھی جو د مَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ