خطبات محمود (جلد 20) — Page 352
خطبات محمود ۳۵۲ ۲۴ سال ۱۹۳۹ ء جنگ میں اہلِ ہند کا انگریزوں کے ساتھ تعاون کرنا ضروری ہے ( فرموده یکم ستمبر ۱۹۳۹ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- میں سمجھتا ہوں کہ یہ عورتوں کا حصہ مسجد کے ساتھ بنانے میں غلطی ہوئی ہے کیونکہ وہاں سے آواز میں اس بے تکلفی سے آ رہی ہیں کہ معلوم ہوتا ہے عورتیں نماز کے لئے نہیں آئیں بلکہ کھیلنے کودنے کے لئے آئی ہیں ، بچے بھی موجود ہیں جو شور مچا رہے ہیں اور عورتیں بھی باتیں کر رہی ہیں اور جب عورتوں کی تربیت ایسی ہو تو انہیں الگ وعظ کرنا چاہئے مسجد میں آنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے ۔ اس لئے منتظمین کو چاہئے کہ اگلے جمعہ سے یہ پردہ اُٹھا دیں اور عورتوں کے لئے پہلے باہر جو انتظام ہوتا تھا وہی رہنے دیں۔ اس کے بعد میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ یہ ایام نہایت نازک معلوم ہوتے ہیں ۔ اگر اللہ تعالیٰ کی خاص قدرت انسانوں کے آڑے نہ آ جائے اور اس کی رحیمیت اور کریمیت انسانوں کی خطاؤں کی پردہ پوشی نہ فرمائے تو دُنیا بالکل تباہی کے کنارے پر کھڑی نظر آتی ہے ۔ وہ لوگ جن کی عمریں ۴۰،۳۵ ، ۴۵ یا ۵۰ سال کے درمیان کی ہیں انہیں یاد ہو گا ا ۔ ۱۳۵ کہ جنگ عظیم جس کی نسبت خیال کیا جاتا تھا کہ شاید اتنی بڑی جنگ کبھی نہیں ہوگی اور جسے عالمگیر