خطبات محمود (جلد 20) — Page 30
خطبات محمود سال ۱۹۳۹ء مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ قائم کرنے کی غرض وغایت فرموده ۳ / فروری ۱۹۳۹ء) تشہد ،تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- میں نے پہلے بھی متواتر جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ قوموں کی کامیابی کے لئے کسی ایک کی نسل کی درستی کافی نہیں ہوتی۔جو پروگرام بہت لمبے ہوتے ہیں وہ اُسی وقت کامیاب ہو سکتے ہیں جبکہ متواتر کئی نسلیں ان کو پورا کرنے میں لگی رہیں۔جتنا وقت ان کو پورا کرنے کے لئے ضروری ہوا گر اتنا وقت ان کو پورا کرنے کے لئے نہ دیا جائے تو ظاہر ہے کہ وہ کسی صورت میں مکمل نہ ہو سکتے اور اگر وہ مکمل نہ ہوں تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ پہلوں نے اس پروگرام کی تکمیل کے لئے جو محنتیں ، کوششیں اور قربانیاں کی ہیں وہ بھی سب رائیگاں گئیں۔مثلاً ایک جھونپڑا ہے اُس کے بنانے کے لئے مہینہ کا وقت درکار ہے۔اب اگر کوئی شخص پندرہ دن کام کر کے اُسے چھوڑ دیتا ہے تو یہ لازمی بات ہے کہ وہ جھونپڑا نا مکمل رہے گا اور رفتہ رفتہ بالکل خراب ہو جائے گا۔اسی طرح اگر ایک مکان ہے جس کی تعمیر کے لئے تین مہینوں کی ضرورت ہے۔اگر اس پر کوئی شخص مہینہ ڈیڑھ مہینہ خرچ کر کے چھوڑ دیتا ہے تو وہ بھی کبھی مکمل نہیں ہوسکتا اور گو پہلے آدمی سے اس نے زیادہ وقت صرف کیا ہوگا۔مگر جس کام کے لئے وہ کھڑا ہوا تھا وہ چونکہ