خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 268 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 268

خطبات محمود ۲۶۸ سال ۱۹۳۹ ء آسمان پر بغیر کھانے کے زندہ بیٹھے ہیں مگر ہم یہ نہیں کہتے کہ آپ خدا تھے یہ تو عیسائی کہتے ہیں ۔ گویا جس امر کو اپنے عقیدہ سے ثابت کر رہے ہیں منہ سے اُس کا انکار کرتے ہیں ۔ حالانکہ منہ کا انکاران کو ضال ہونے سے نہیں بچا سکتا اور پھر ان کا عمل بتاتا ہے کہ وہ ایک مدعی مسیحیت کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں جس کی وجہ سے اگر وہ سچا ہے تو یہ مَغْضُوبِ قرار پاتے ہیں ۔ پھر ان کا قادیان پر اس قدر حملے کرتے رہنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ سمجھتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب جیت گئے ۔ پس ان امور سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ مَغْضُوبِ اور ضال کے گروہ میں ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام منعم علیہ گروہ ہیں ۔“ 66 ( الفضل ۱۶ رجون ۱۹۳۹ء ) ل السيرة الحلبية جلد ۲ صفحه ۴۱ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء ترمذی ابواب تفسير القرآن تفسير سورة فاتحة الكتاب تذکرہ صفحہ ۱۰۴ ۔ ایڈیشن چہارم تذکرہ صفحہ ۳۱۳۔ ایڈیشن چہارم ه تذکرہ صفحہ ۶۶ ۔ ایڈیشن چہارم