خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 184 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 184

خطبات محمود ۱۸۴ سال ۱۹۳۹ ء لیکن ایک حصہ ایسا بھی ہے جو اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتا اور وعدہ کرنے کے بعد ایسا خاموش ہو جاتا ہے کہ گویا اُس نے کوئی وعدہ کیا ہی نہ تھا اور جب میں سیکرٹریوں سے پوچھتا ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ دس دس خط لکھے ہیں لیکن کسی کا جواب نہیں آیا۔ جب میں دوبارہ اعلان کرتا ہوں تو پھر ان کی چٹھیاں آنے لگتی ہیں کہ ہمارا وعدہ قبول کر لیا جائے اور گزشتہ وعدوں کے متعلق بعض تو کہہ دیتے ہیں کہ ہم سے کسی نے مانگا ہی نہیں یا بعض کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں کسی نے یاد نہیں کرایا، بعض کہتے ہیں کہ پچھلی مرتبہ بڑی غلطی ہو گئی اب ہم پچھلا بھی پورا کریں گے اور اس سال کا بھی ۔ حالانکہ جب میں کہتا ہوں کہ جو چاہے وعدہ کرے اور جو چاہے نہ کرے تو خواہ مخواہ گنہگار بننے کی کی کیا ضرورت ہے؟ مگر وہ وعدہ کرتے وقت تو کہتے ہیں کہ اگر یہ قبول نہ کیا گیا تو ہم صدمہ سے ہی مر جائیں گے اور اس قدر اصرار کرتے ہیں کہ ہم بھی دھوکے میں آ جاتے ہیں اور خیال کر لیتے ہیں کہ شاید ان کے اندر ندامت پیدا ہو چکی ہے مگر اگلے سال پھر وہی حالت ہوتی ہے۔ ایسے لوگ ساری زندگی وعدہ کرنے میں ہی سمجھتے ہیں ان کے پورا کرنے میں نہیں ۔ تو میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ صرف وعدے کرنا اور جوش دکھانا روحانی بڑھاپے کی علامت ہے یا اس امر کی کہ ان پر جوانی آئی ہی نہیں بلکہ بچپن ہی کا زمانہ لمبا ہو رہا ہے اور اس حالت پر ان کو خوش نہیں ہونا چاہئے ۔ قربانی کے مطالبہ پر ان کے اندر ایک جوش پیدا ہوتا ہے اور وعدے کر لیتے ہیں مگر پورا کرنے کے وقت کئی مشکلات اُن کے سامنے آ جاتی ہیں۔ یہ خطرناک علامت ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بیمار ہیں انہیں چاہئے کہ اپنا علاج کریں ورنہ ایسے گڑھے میں گریں گے کہ جہاں سے نکلنے کی کوئی صورت نہیں ہوگی اور اگر چہ ان کی طبیعت میں جوش تو آتا ہے مگر وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ایسی بات کہنی چاہئے جسے پورا کر سکیں اور پھر جب وعدہ کر لیتے ہیں تو خواہ کیسی مشکلات پیش آئیں اُسے پورا کر کے چھوڑتے ہیں۔ تو سمجھ لیں کہ ان کے اندر روحانیت موجود ہے جسے بڑھانے سے وہ اس مقام پر پہنچ سکتے ہیں کہ جہاں پہنچ کر انسان کا اللہ تعالیٰ سے تعلق پیدا ہو سکتا ہے۔ اس سال میں جماعت کو خاص طور پر توجہ دلاتا ہوں آج مجلس شوری کا آغاز ہوگا اور انہیں یہ بات مد نظر رکھنی چاہئے کہ جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں یہ ایک دوسال جماعت پر