خطبات محمود (جلد 20) — Page 161
خطبات محمود ۱۶۱ ۱۰ سال ۱۹۳۹ء خدام الاحمدیہ کا قیام اس فوج کی روحانی ٹریننگ ہے جس نے احمدیت کے مخالفین کا مقابلہ کرنا ہے فرموده ۱۷ / مارچ ۱۹۳۹ء ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- میں نے خدام الاحمدیہ کو گزشتہ پانچ چھ خطبات میں ایسے امور کی طرف توجہ دلائی ہے جن کی طرف توجہ کر کے وہ جماعت کے لوگوں میں بیداری اور دینداری پیدا کر سکتے ہیں اور نو جوانوں کا گروہ ہی ایک ایسا گروہ ہے جس کی زندگی پر قومی زندگی کا انحصار ہوتا ہے کیونکہ کسی اگلی پود کا درست ہونا قومی عمر کو نہایت لمبے عرصہ تک پھیلا دیتا ہے۔ مثلاً اگر انسان کی اوسط عمر ساٹھ سال سمجھی جائے اور نوجوانوں کی جماعت درست ہو جائے تو اُس کے معنی یہ ہوں گے کہ اگر نو جوانوں کو بیس سال کا بھی فرض کر لیا جائے تو اس قوم کی عمر مزید چالیس سال تک لمبی ہو سکتی ہے۔ ایک ساٹھ سالہ بوڑھے کی درستی صرف ایک یا دو سال تک قوم کو فائدہ پہنچا سکتی ہے، ایک پچاس سالہ عمر والے انسان کی درستی اوسطاً دس سال تک قوم کو فائدہ پہنچا سکتی ہے، ایک چالیس سالہ شخص کی درستی اندازاً بیس سال تک قوم کو فائدہ پہنچا سکتی ہے اور تمیں سالہ عمر والے کی درستی قوم کو اندازا تمیں سال تک فائدہ پہنچا سکتی ہے لیکن اگر ہیں سالہ نوجوانوں کی درستی کر دی جائے تو وہ چالیس سال تک قوم کو فائدہ پہنچا سکتے اور اس کی خصوصیات اور روایات کو قائم