خطبات محمود (جلد 20) — Page 546
خطبات محمود ۵۴۶ سال ۱۹۳۹ء تکلیف اُٹھا کر دین کی مضبوطی کے لئے کوشش کی اور ان کی اولادوں کا اللہ تعالیٰ خود متکفل ہو گا اور آسمانی نوران کے سینوں سے ابل کر نکلتا رہے گا اور دنیا کو روشن کرتا رہے گا۔میں ان الفاظ کے ساتھ اس چھٹے سال کی تحریک کا اعلان کرتا ہوں اور اس کے لئے وعدہ کی آخری تاریخ کی ۳۱ / جنوری ۱۹۴۰ء مقرر کرتا ہوں اور جن لوگوں نے ابھی گزشتہ سال کا چندہ ادا نہیں کیا یا جن کے ذمہ بقائے ہیں ان کو توجہ دلاتا ہوں کہ ادائیگی کی طرف جلد متوجہ ہوں کیونکہ بوجھ جتنا زیادہ ہوتا جائے گا اُتنا ہی دل پر زنگ لگتا جائے گا اور ادائیگی میں اتنی ہی مشکل پیدا ہوتی جائے گی۔اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو اور تمہارے دلوں میں دین کی خدمت کے لئے خود الہام کرے اور اعلیٰ قر بانیوں کی توفیق دے۔اَللَّهُمَّ امِینَ۔واخِرُ دَعْونَا أَنِ الْحَمْدُ ِللَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفضل ۳۰ نومبر ۱۹۳۹ء) الاحزاب ۲۴ ولا تَقُولُو المَن يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ آمَوَاتٌ بَلْ أَحْيَاء وَ لكِن لَّا تَشْعُرُونَ (البقره: ۱۵۵) 66 سيرة ابن هشام جلد ۳ صفحه ۰۵ امطبع مصطفى البالي مصر مطبوعہ ۱۹۳۶ء صحیح بخاری کتاب المغازى حالات غزوة أحد و تفسیر طبری جلد ۲ صفحه ۱۴۶، ۱۴۷ مطبوعہ ۱۹۶۸ء تفسير طبرى سورة الاحزاب زیرآیت فمنهم من قضى نحبه جلد ۲ صفحه ۱۴۶ ، ۱۴۷ مطبع مصطفى البالي مصر الطبعة الثالثه ١٩٦٨ء