خطبات محمود (جلد 20) — Page 531
خطبات محمود ۵۳۱ ۳۳ سال ۱۹۳۹ء تحریک جدید کے چھٹے سال کی مالی قربانی کا اعلان تشهد فرموده ۲۴ /نومبر ۱۹۳۹ء) ند ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- گو آج میری طبیعت اچھی نہیں ہے لیکن چونکہ میں اس بات کا ارادہ کر چکا تھا کہ تحریک جدید کے چھٹے سال کے متعلق اعلان کروں گا اس لئے باوجود طبیعت کی خرابی کے اور باوجود اس کے کہ شاید میں زیادہ کھڑا نہیں ہوسکوں گا اور بول نہیں سکوں گا میں نے یہی فیصلہ کیا کہ آج اس کا اعلان کر دوں۔تحریک جدید پر پانچ سال کی مدت اب ختم ہو رہی ہے اور قریباً قریباً انہی ایام میں میں کی نئے سال کی تحریک کا اعلان کیا کرتا ہوں۔میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت تک تحریک جدید کی اہمیت اور ضرورت کو میں اس حد تک واضح کر چکا ہوں کہ اب کسی لمبی تحریک کی ضرورت باقی نہیں اور وہ لوگ جن کے دلوں میں خدا تعالیٰ نے دین کی محبت پیدا کی ہے اور جو اپنی ذمہ داری کو سمجھتے کی ہیں اور جن کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکت کی تڑپ ہے انہیں اب کسی مزید تحریک کی ضرورت نہیں۔ان پر یہ امر اچھی طرح کھل چُکا ہے کہ اس میں کیا فوائد مخفی ہیں اور اس کے ذریعہ کس طرح کوشش کی جارہی ہے کہ ایک ایسا مستقل فنڈ قائم کر دیا جائے جو ہماری تبلیغی ضرورتوں کو ہمیشہ کے لئے تو نہیں مگر موجودہ ضرورتوں کو ایک عرصہ تک پورا کرتا رہے۔یہ فنڈ ا تنا قلیل ہوگا کہ آئندہ کی ضرورتوں کے عشر عشیر کے لئے بھی کافی نہیں ہوسکتا۔عیسائیوں کو دیکھو وہ ایک