خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 530 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 530

خطبات محمود ۵۳۰ سال ۱۹۳۹ء اس جبہ کو اُتار دیا جائے کوشش کی جائے کہ یہ جبہ تمہارے جسم سے نہ اُترے کیونکہ جتنا زیادہ یہ تمہارے تن پر رہے گا اُتنی ہی زیادہ اس میں صفائی پیدا ہوگی۔میں اُمید کرتا ہوں کہ اس رمضان سے ہماری جماعت کے دوست یہ فائدہ اُٹھائیں گے اور کوشش کریں گے کہ نفلی عبادات کا جو خدا تعالیٰ نے انہیں موقع دیا تھا اسے ضائع نہیں کریں گے بلکہ ہمیشہ اس سے فائدہ اُٹھاتے رہیں گے تا کہ اگلا رمضان پہلے سے بھی بہتر حالت میں آئے اور درمیانی نوافل ان کی تمام قسم کی کوتاہیوں اور کمیوں کو پورا کر دیں۔خواہ وہ نماز کی قسم میں سے ہوں یا زکوۃ کی قسم میں سے ہوں یا روزوں کی قسم میں سے ہوں یا حج کی قسم میں سے ہوں۔جب وہ ایسا کریں گے تو چونکہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشابہہ ہو جائیں گے اس لئے وہ شفاعت کے مستحق ہوں گے اور انہی کا کہا ہو الَا إِلهَ إِلَّا الله حقیقی معنوں میں ( الفضل ۲ دسمبر ۱۹۳۹ء) لا إلهَ إِلَّا الله ہوگا۔“ ا سنن النسائى كتاب الصلوة باب كم فرضت الصلوة في اليوم والليلة الطبعة الاولى دار الكتب العلمية بيروت ١٩٩١ء صحیح بخاری کتاب الصوم باب مَن لَمْ يَدَعُ قَوْلَ النُّورِ والعمل بهِ فِي الصّوم صحیح بخاری کتاب الرقاق باب التواضع صحیح بخاریى كتاب الوضوء باب قراءة القرآن بعد الحدث ۵ سنن ابن ماجه كتاب الصيام باب ما جاء فى صيام النبي صلى الله عليه وسلم صحیح بخارى كتاب الصوم باب حق الجسم في الصوم بخاری کتاب الصوم باب صوم داؤد سلفچی: (سِلَپُچی) ہاتھ دھونے کا برتن 2 آفتابہ: ڈھکنے دار اور دستہ لگا ہوا لوٹا تفسیر طبری زیر آیت وإن منكم إلا واردها (مریم:۷۲) مطبوعه ۲۰۰۰ء صحیح بخارى كتاب الصلوة باب المساجد في البيوت ۱۲ ال عمران :۳۲