خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 461 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 461

خطبات محمود ۴۶۱ سال ۱۹۳۹ء اس کے نیچے ایسا خطرناک ڈائنامیٹ دبا ہوا ہے کہ جس کے پھٹنے سے تمام دُنیا کا نقشہ بدل جائے کی گا اور نہیں کہا جاسکتا کہ دُنیا کی کیا حالت ہو جائے گی۔کتنے لوگ مریں گے اور کتنی جائدادیں تلف ہوں گی۔ان سب باتوں کے سمجھنے کے لئے جس حکمت علم اور واقفیت کی ضرورت ہے وہ چونکہ اس سے محروم ہیں اس لئے نہیں سمجھ سکتے۔پس رمضان کے مبارک ایام میں بھی یہ دُعا کریں اور وہ دوسری دُعائیں جو میں نے پہلے بتائی ہیں اور بعد کے روزوں میں بھی۔پھر یہ بھی دُعا کریں کی کہ اللہ تعالیٰ جنگ کے خطرات سے دنیا کو کم سے کم تکلیف پہنچنے دے اور ہماری جماعت کو تو کلی طور پر اس سے محفوظ رکھے لیکن اگر اس کی مشیت اس کے خلاف ہو تو پھر کم سے کم تکلیف پہنچائے اور اس کے اندر سے احمدیت اور اسلام کی ترقی کے سامان اپنے فضل سے پیدا کر دے۔یہ دُعائیں ضرور کی جائیں اور درد دل سے کی جائیں۔یہ نہ ہو کہ صرف ہونٹ ہل رہے ہوں بلکہ دل میں بھی ایسا درد ہو کہ جس کے پیدا ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ مومن کی دُعا کوسُن لیا کرتا ہے (الفضل ۲۸ /اکتوبر ۱۹۳۹ء ) اور رد نہیں کیا کرتا۔“ البقره : ١٨٦ مصنف ابن ابی شیبه کتاب فضائل القرآن باب في درس القرآن جلد اصفحه ۵۶۰٬۵۵۹۔ادارة القرآن و العلوم الاسلامیه کراتشی ۱۹۸۶ء وَرَبُّكَ الْغَفُورُةُ والرّحْمَةِ ليُؤَاخِذُهُمْ بِمَا كَسَبُوا لَعَجَلَ لَهُمُ الْعَذَاب (الكهف :۵۹)