خطبات محمود (جلد 20) — Page 217
خطبات محمود ۲۱۷ سال ۱۹۳۹ء خدا تعالیٰ پر توکل کر کے اس کام کو شروع کر دینا چاہئے۔اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا حافظہ کمزور ہے تو اپنی طرف سے وہ بہر حال کام شروع کر دیں خدا اُن کی مدد کرے گا اور اگر وہ سمجھتے ہیں کہ اُنہیں اور بہت سے دُنیوی کام ہیں اور اگر وہ اس طرف توجہ کریں گے تو اُن کا موں کو نقصان پہنچے گا تو بھی انہیں چاہئے کہ وہ خدا پر توکل کریں اور اُس کی مدد پر بھروسہ رکھتے ہوئے یہ کام شروع کر دیں یہ ایک نیک کام ہے اس میں کسی کو پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔“ ا تذکرہ صفحہ ۳۵۹۔ایڈیشن چہارم (الفضل ۴ رمئی ۱۹۳۹ء) الفاتحها الفاتحه:٢ الفاتحه: ۵