خطبات محمود (جلد 20) — Page 211
خطبات محمود ۲۱۱ سال ۱۹۳۹ء سب مسلمانوں کو نماز کا ترجمہ سکھا دیں۔پھر دشمن کا اعتراض بھی باطل ہو جائے گا اور ہماری قوم کی مذہبی اور علمی حالت بھی ترقی کر جائے گی اور کوئی نہیں کہہ سکے گا کہ ہم ایک ایسا کام کرتے ہیں جس کا فائدہ ہمیں اتنا بھی نہیں پہنچتا جتنا فائدہ وہ تو میں اُٹھا رہی ہیں جو اصل زبان کی بجائے اس کا ترجمہ نماز میں پڑھنے کی عادی ہیں۔یورپین قوموں میں جس قدر دُعائیں اور عبادت کے کلمات رائج ہیں وہ اصل زبان میں نہیں بلکہ اُن کا ترجمہ ہے۔اصل زبان عبرانی تھی مگر بعد میں اِس کا یونانی میں ترجمہ ہوا اور اس سے انگلستان والوں نے انگریزی میں ترجمہ کر لیا، جرمنی والوں نے جرمن میں ترجمہ کر لیا، فرانس والوں نے فرانسیسی زبان میں ترجمہ کر لیا اور روس والوں نے روسی زبان میں ترجمہ کر لیا۔اس طرح گو اصل زبان اُن کے سامنے نہیں آتی مگر وہ اس کا مطلب اور مفہوم خوب سمجھتے ہیں مگر ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ عربی زبان میں ہی نماز ہونی چاہئے پنجابی یا اُردو یا کسی اور زبان میں نماز جائز نہیں۔اب ظاہر ہے کہ اگر ایک پنجابی آدمی جو عربی نہیں جانتا نماز میں کھڑے ہو کر یوں نماز دُہراتا ہے کہ میں اس اللہ کا ناں لیکے نماز شروع کی کردا ہاں۔جو بڑی مہربانیاں تے احسان کرن والا ہے۔میں اس اللہ دی تعریف کردا ہاں جیہڑا رب ہے سارے جہاناں دا، جیہڑا بڑا مہربان نے رحیم ہے۔تو فوراً اس کے دماغ میں ایک مضمون پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی محبت اس کے دل میں جوش مارنے لگ جاتی ہی ہے لیکن اگر وہ کہتا ہے بِسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ سے اور وہ نہیں جانتا کہ بسمہ اللہ الرَّحْمَنِ الرَّحِم کے کیا معنے ہیں تو اُس کا دماغ بالکل خالی رہتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ بشیر اللہ نا معلوم کیا چیز ہے؟ رحمن اور رحیم نا معلوم کسے کہتے ہیں؟ پھر جب وہ کہتا ہے الحمد لله رب العلمین سے تو پھر حیران ہوتا ہے کہ حمد کیا ہوئی ؟ اور رب العلمین کے کیا معنے ہوئے ؟ اسی طرح جب وہ کہتا ہے اِيّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينن تا تو وہ یہ نہیں جانتا کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِین کے کیا معنے ہیں؟ بے شک اُسے یہ تو خیال کی آئے گا کہ یہ جو کچھ میں کہہ رہا ہوں میرے مذہب کی تعلیم ہے اور میں ان الفاظ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کر رہا ہوں مگر اس نماز کا جو علمی فائدہ ہے وہ اُسے حاصل نہیں ہو گا لیکن اگر جیسا کہ بائیبل کی دُعاؤں کا ترجمہ عیسائی کر لیتے ہیں وہ ایساكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُن