خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 127 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 127

۱۲۷ نہیں کر سکتا اور اس کی چیخ نکل جاتی ہے لیکن جونہی اس کی چیخ نکلتی ہے اس وقت وہ لوگ جو اپنی طبیعت کو روکے ہوئے خشیت سے دعا کر رہے ہوتے ہیں چیخیں مارنے لگ جاتے ہیں جن سے ساری مسجد گونجنے لگ جاتی ہے۔پھر آہستہ آہستہ سکون ہوتا جاتا ہے۔آہ وبکا اور چیخ و پکار مدھم ہونے لگتی ہے کہ اتنے میں کسی اور کی چیخ نکل جاتی ہے اس سے پھر ساری مجلس میں شور پڑ جاتا ہے۔سارے کے سارے الگ الگ دعائیں مانگ رہے ہوتے ہیں۔اگر امام اونچی آواز سے دعا مانگ رہا ہو تا تو کہہ سکتے تھے کہ اس کی دعا کے کسی حصہ سے سب پر رقت طاری ہو گئی اور سارے کے سارے بے تاب ہو کر چیخیں مارنے لگ گئے مگر سب لوگ مختلف دعا ئیں کر رہے ہوتے ہیں۔کوئی کہہ رہا ہوتا ہے میرا قرض اُتر جائے کوئی کہہ رہا ہوتا ہے مجھے نیک اولاد حاصل ہو ، کوئی کہہ رہا ہوتا ہے ملازمت مل جائے کوئی کہہ رہا ہوتا ہے مجھے ترقی مل جائے“ کوئی کہہ رہا ہوتا ہے مجھے یا میرے فلاں رشتہ دار کو صحت حاصل ہو جائے کوئی کہہ رہا ہوتا ہے فلاں مجھ سے ناراض ہے وہ راضی ہو جائے کوئی کہہ رہا ہو تا ہے میرا فلاں دشمن ہے وہ تباہ ہو جائے غرض ہر شخص علیحدہ علیحدہ دعا کر رہا ہوتا ہے اس لئے یہ نہیں کہہ سکتے کہ کسی دعا کی وجہ چیخیں نکل جاتی ہیں بلکہ اس شیخ کی وجہ سے نکلتی ہیں جو کسی کی کسی خاص حالت میں نکل جاتی ہے۔کسی شاعر نے کہا ہے اور درست کہا ہے۔افسرده دل افسرده کند انجمنی را ۲ ایک رونی صورت والا انسان اگر مجلس میں آجائے تو سب کی رونی صورت بن جاتی ہے اور اگر ایک ہنستا ہوا آ جائے تو سارے ہنسنے لگ جاتے ہیں۔اس سے یہ معلوم ہوا کہ انسانی فطرت میں خدا تعالیٰ نے یہ مادہ رکھا ہے کہ اگر وہ ارادہ کرے کہ غم نہیں کروں گا تو خوش ہو جاتا ہے۔اور اگر ارادہ کرے کہ غمگین ہوں گا تو غمگین ہو جاتا ہے بغیر کسی اس قسم کی بات کے کہ اسے انعام ملا ہو، یا جاگیر ملی ہو یا کامیابی ہوئی ہو وہ کہتا ہے کہ میں خوش ہوں گا اور وہ خوش ہو جاتا ہے۔اسی طرح بغیر اس کے کہ اس کا کوئی عزیز مرا ہو ، یا اسے کوئی ناکامی ہوئی ہو یا کوئی اور صدمہ پہنچا ہو وہ کہتا ہے کہ میں غمگین ہوں گا اور فورا اس کا دل غم سے بھر جاتا ہے اور بہت دفعہ اس کے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔بائبل میں آیا ہے اور گو اس میں غلطی بھی ہے مگر ایک حد تک سچ بھی ہے کہ خدا نے چاہا کہ انسان کو اپنی را کرے۔سے اور اس میں شک نہیں کہ انسان میں بعض ایسی طاقتیں ہیں جو خدا تعالیٰ