خطبات محمود (جلد 1) — Page 93
۹۳ ہے کہ آج عید ہے کیا کل کے اور آج کے دن میں کوئی فرق ہے ؟ جیسا کل تھا ویسا ہی آج ہے وہی حالت ہے۔پھر کیا اس لئے خوشی ہے کہ بعضوں نے عمدہ کپڑے پہنے ہیں یا کیا اس بات کی خوشی ہے کہ بعض نے عمدہ کھانے تیار کئے ہیں۔اگر یہی ہے تو کیا کل نئے کپڑے نہیں پہنے جا سکتے تھے یا اچھے کھانے نہیں پکائے اور کھائے جاسکتے تھے پھر آج کیوں خوش ہو۔کیا اس لئے کہ لوگ جمع ہوئے ہیں مگر کیا کل جمع نہیں ہو سکتے تھے۔پھر جانتے ہو کہ آج تمہاری خوشی کا کیا سبب ہے تمہارے آج خوشی محسوس کرنے کی وجہ یہ ہے کہ تم پر خدا کی طرف سے ایک فرض عائد کیا گیا تھا وہ تم نے پورا کر لیا ہے اس لئے تم خوش ہو اور یہ ایسی بات ہے کہ اس پر تم جس قدر خوشی مناؤ جائز ہے۔پس عید خوشی ہے مگر اس کے لئے جس نے خدا کے حکم کو پورا کیا۔تمہیں رمضان میں روزے رکھنے کا حکم تھا، تمہیں ایک خاص وقت سے خاص وقت تک کھانے سے منع کیا گیا تھا، تمہیں حکم تھا کہ بیوی سے تعلقات چھوڑو سوائے اس وقت کے جس میں تم کو اجازت تھی۔اللہ تعالیٰ چاہتا تھا کہ تم اس سے دعا ئیں کرو اور اس کی زیادہ سے زیادہ عبادتیں کرو سوائے مجبوری کے۔۲۔اگر کسی شخص نے ان احکام کو نہیں پورا کیا، کھانا پینا ایک خاص وقت تک نہیں چھوڑا خدا تعالیٰ سے دعائیں نہیں کیں ، عبادتوں میں وقت نہیں لگایا تو وہ کیسے خوش ہو سکتا ہے اس کی خوشی کی وجہ کیا ہو سکتی ہے۔اور وہ شخص مجنون ہوتا ہے جو بلا وجہ خوش ہوتا ہے۔یہاں ایک عورت ہمارے مزارعوں میں سے ہی تھی۔میں جن دنوں حضرت خلیفہ اول سے پڑھتا تھا وہ آپ کے پاس آئی۔آپ نے مجھے فرمایا کہ آؤ میاں آج تمہیں ایک بات بتائیں۔آپ نے اس عورت سے دریافت کیا کہ تیرے بھائی کا کیا حال ہے۔وہ عورت نسی اور اتنا ہی کہ اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔اور پھر ہنستے ہنستے ہی اس نے کہا کہ وہ تو مر گیا ہے۔میں حیران ہوا کہ یہ ہننے کی کیا بات ہے۔پھر آپ نے اس کے ایک اور رشتہ دار کے متعلق پوچھا تو وہ اسی طرح نہیں اور کہا کہ وہ بھی مر گیا۔حضرت خلیفۃ المسیح نے مجھے فرمایا اسے مرض ہے اور اسے ہننے کا جنون ہو گیا ہے۔تو بے موقع خوشی جنون کی علامت ہے۔وہ لڑکا جس نے اپنا سبق یاد نہیں کیا۔وہ امتحان کے سر پر آنے سے خوش نہیں ہو گا بلکہ وہی لڑکا سکول جانے اور امتحان میں شامل ہونے سے خوش ہو گا جس نے سبق یاد کیا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ جب میں سبق سناؤں گا تو استاد خوش ہو گا اور میری تعریف کرے گا لیکن جس نے سبق یاد نہیں کیا وہ اگر خوش ہو گا تو مجنون ہو گا۔7