خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 325 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 325

۳۲۵ ایک بے کس اور بے بس انسان قادیان جیسی بستی میں جہاں ہفتہ میں صرف ایک دفعہ ڈاک آیا کرتی تھی ، جہاں ایک پرائمری سکول بھی نہ تھا اور جہاں ایک روپیہ کا آٹا بھی لوگوں کو میر نہیں آتا تھا کھڑا ہوتا ہے اور پھر وہ انسان بھی ایسا ہے جو نہ مولوی ہے اور نہ بہت بڑی جائداد کا مالک ہے۔(بے شک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک شریف خاندان میں سے تھے مگر راجوں اور نوابوں کی طرح بہت بڑی جائداد کے مالک نہیں تھے ) وہ اٹھ کر دنیا کے سامنے یہ اعلان کرتا اور پہلے دن ہی کہتا ہے کہ خدا میرے نام کو دنیا کے کناروں تک پہنچائے گا الے اور کون ہے جو آج کہہ سکے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام دنیا کے کناروں تک نہیں پہنچا۔لندن میں ایسے لوگ موجود ہیں جو آپ پر ایمان لاتے اور آپ پر درود اور سلام بھیجتے ہیں ، امریکہ میں ایسے ہزاروں لوگ موجود ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر صدق دل سے ایمان رکھتے ہیں اور ہر ہفتہ وہاں سے جماعت کے اخلاص کے خطوط میرے نام آتے رہتے ہیں۔جاوا اور سماٹرا میں ایسے لوگ موجود ہیں جو آپ پر ایمان رکھتے ہیں ویسٹ افریقہ میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے لوگ موجود ہیں جو آپ پر ایمان رکھتے ہیں چنانچہ گزشتہ مردم شماری میں تو وہاں کی صرف ایک ریاست میں ۲۵ ہزار احمدی ثابت ہوئے تھے۔اسی طرح مشرقی افریقہ میں ، مصر میں ، شام میں ، فلسطین میں عرب میں اٹلی میں ، ایران میں ، چین میں جاپان میں روسی علاقوں میں، جنوبی امریکہ ارجنٹائن وغیرہ میں ایسے لوگ موجود ہیں جو آپ پر ایمان رکھتے ہیں۔غرض دنیا کا کوئی علاقہ اور کوئی ملک ایسا نہیں جہاں آپ کا نام نہ پہنچا ہو مگر آج سے پچاس سال پہلے کیا کوئی خیال بھی کر سکتا تھا کہ ایسی عظیم الشان کامیابی آپ کو حاصل ہو گی۔پھر یہ کامیابی آپ کو یونہی حاصل نہیں ہو گئی بلکہ آپ کو دکھ دیئے گئے اپنوں کی طرف سے بھی اور غیروں کی طرف سے بھی، رعایا کی طرف سے بھی اور حکومت کی طرف سے بھی چنانچہ قادیان میں اُس وقت جو احمدی بھی آتا حکومت اس کا نام نوٹ کر لیتی۔ایک پولیس کانسٹیبل قادیان میں متعین تھا اور وہ ہر آنے والے مہمان کا نام نوٹ کیا کرتا تھا گویا قادیان حکومت کی نظر میں ایک مجرموں کی بستی تھی جہاں آنے والے لوگوں کی نگرانی کی جاتی سلسلہ مخالفت ایک لمبے عرصہ تک جاری رہا مگر آخر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے ایک ایک کر کے آدمیوں کو کھینچنا شروع کیا اور احمدیت کو اتنی ترقی حاصل ہوئی کہ آج قادیان میں جتنے احمدی ہیں اتنے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں کسی