خطبات محمود (جلد 1) — Page 310
اس پر اعتراض ہو سکتا ہے۔میں نے کہا تھا کہ ہر شخص کی عبادت میں نقص واقع ہو سکتا ہے خواہ انبیاء کی ذات ہو اور اب یہ مضمون میں نے بیان کیا ہے کہ جسے یہ آٹومیٹک ایڈ جسٹر حاصل ہو اس کی غلطیاں خود بخود دور ہوتی رہتی ہیں اس پر کوئی کہہ سکتا ہے کہ جب آپ نے یہ بھی کہا ہے کہ بعض دفعہ خود رسول کریم میں ولیم کی توجہ میں بھی نقص ہو سکتا تھا تو ان کے نقص کو اس ایڈ جسٹر نے کیوں نہ دور کر دیا ؟ اور جب انبیاء کے معاملہ میں یہ کیفیت ہے تو عوام کس طرح اس ایڈ جسٹر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ سو اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ ایک مقام کے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جن کا کام دنیا کو سکھانے کا ہوتا ہے۔رسول کریم میں سے جو سہو ہو تا تھا وہ لوگوں کو سکھانے کے لئے ہو تا تھا۔19۔انبیاء اور صلحاء سے بعض باتیں اللہ تعالی خود کراتا ہے تا دوسروں کے لئے عملی سبق حاصل ہو۔انبیاء کی اجتہادی غلطیوں کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے تحریر فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ ان سے خود ایسی غلطیاں کراتا ہے۔۲۰، چنانچہ رسول کریم میں لایا اور ہم سے بھی بعض اجتہادی غلطیاں اس نے کرائیں اور آپ کی وہ غلطیاں بھی اپنی ذات میں ایک نشان ہیں۔کئی واقعات ایسے ہیں کہ اگر ان میں اجتہادی غلطی نہ ہوتی تو نشان اتنا واضح نہ ہوتا۔ایسی غلطیاں انبیاء کی شان کو بڑھاتی ہیں اور اللہ تعالی خود کراتا ہے تا ان کی شان کو ظاہر کرے یا دوسروں کے لئے سبق ہو۔اللہ تعالیٰ ان کو غلطی میں مبتلاء ہونے دیتا ہے تا ان کے لئے نشان ہو یا دوسروں کے لئے سبق لیکن عام لوگوں کی حالت اس سے مختلف ہوتی ہے وہ ذاتی طور پر بھی غلطی میں پڑنے کے اہل ہوتے ہیں۔ان میں سے جو شخص کامل تو گل کر کے اور کامل ارادہ کر کے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے حضور ڈال دیتا ہے اور کہتا ہے کہ الہی میرا ارادہ تو تیری ہی عبادت کرنے کا ہے مگر میں نہیں جانتا کہ اپنے اس ارادہ کو مکمل کر سکوں گا یا نہیں۔میں تیری عبادت کے لئے کھڑا ہوں گا تو کئی رو کیں پیدا ہوں گی کہیں میرے اپنے خیالات ادھر ادھر جائیں گے ، کہیں دوسرے لوگ میری توجہ کو خراب کریں گے اور میری کوششوں کے باوجود کئی صورتیں ایسی پیدا ہو جائیں گی جو میرے ارادہ کو مکمل نہ ہونے دیں گی یہ مکمل اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ تو میری مدد کرے اور جو جو غلطیاں ہوتی جائیں تو خود ان کی اصلاح کرتا جائے ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ کی حفاظت حاصل ہوتی ہے اور وہ اپنی استعداد اور اخلاص کے مطابق خدا تعالیٰ کی مدد حاصل کرتا۔تا ہے۔میں نے ایک رویا کئی دفعہ بیان کی ہے جو یہ ہے۔میں نے دیکھا کوئی بہت بڑا اور اہم کام