خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 31 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 31

کام تھا مگر عید منہ عید منانا اس نے ہمارے سپرد کیا ہے اس لئے میں اپنی جماعت کے لوگوں کو بڑے زور سے اس طرف متوجہ کرتا ہوں کہ وہ عید پر غور کریں اور سمجھیں کہ سب خوشیاں اجتماع سے حاصل ہوتی ہیں۔اور عید کا مطلب ہی یہی ہے کہ لوگ جمع ہوں اس لئے حقیقی اور بچی عید وہی ہوگی کہ جب خدا تعالیٰ کے کلام پر سب لوگ جمع ہو جائیں گے۔حضرت مسیح نے ایک پیشگوئی کی تھی مگر افسوس کہ اس کے غلط معنی سمجھ لئے گئے۔متی باب ۶ آیت ۱۰ میں وہ پیشگوئی اس طرح ہے کہ مسیح نے کہا۔”اے ہمارے باپ ! جو آسمان پر ہے۔تیرے نام کی تقدیس ہو۔تیری بادشاہت آوے۔تیری مرضی جیسی آسمان پر ہے زمین پر بھی بر آوے"۔اس سے یہ سمجھا گیا کہ گویا زمین پر خدا کی بادشاہت نہیں ہے حالانکہ متی میں ہی یہ بھی لکھا ہے کہ خدا کی بادشاہت جس طرح آسمان پر ہے۔اسی طرح زمین پر بھی ہے۔ا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ حضرت مسیح کے نزدیک خدا کی بادشاہت زمین پر نہ تھی اس لئے آپ نے یہ کہا ہے کہ " تیری مرضی جیسی آسمان پر ہے زمین پر بھی بر آوے "۔بلکہ آپ نے وہ دعا کی ہے جو آنحضرت ملی کی بعثت کے متعلق ہے کہ جس طرح خدا ایک ہے اسی طرح اس کا نبی بھی ایک ہی آوے جو سب دنیا کو ایک جگہ اکٹھا کر دے۔اس سے یہ بھی اشارہ پایا جاتا ہے کہ جس طرح آسمان کے ہر ایک حصہ پر فرشتے تسبیح و تحمید کرتے ہیں اسی طرح اس نبی کے ذریعہ زمین کے چیتے پیتے پر ایسے لوگ پیدا ہو جائیں گے جو خدا کی تقدیس اور تعریف کریں گے۔چنانچہ آنحضرت نے فرمایا جُعِلَتْ لِىَ الْاَرْضُ مَسْجِدًا لاء کہ تمام روئے زمین کو میرے لئے مسجد بنا دیا گیا ہے۔یعنی ہر جگہ اور ہر ملک میں میرے ذریعہ ایسے لوگ پیدا ہو جائیں گے جو خدا کی حمد اور تقدیس کرتے ہونگے۔گویا جس طرح فرشتے آسمان پر مشغول رہتے ہیں اسی طرح انسان زمین پر مشغول رہیں گے۔تم لوگوں کو یہ عید منانے کا جو موقع دیا جاتا ہے اس کے متعلق دیکھو کہ کیسی تیاریاں کی جاتی ہیں۔مرد و عورت، بچوں اور بوڑھوں کو کیسی خوشی ہوتی ہے۔حالانکہ عید کے دن کوئی انعام نہیں ملتا۔بظاہر کوئی چیز نہیں حاصل ہوتی۔بلکہ کچھ نہ کچھ خرچ ہی کرنا پڑتا ہے۔مگر اس دن ہر ایک خوش خوش نظر آتا ہے۔اس کی کیا وجہ ہے۔یہی کہ لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے جہاں چند آدمی جمع ہوں وہاں راہ چلتے لوگ بھی کھڑے ہو جاتے ہیں کیونکہ اجتماع میں کشش اور لذت ہوتی ہے۔جہاں دو آدمی جمع ہوتے ہیں