خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 159 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 159

۱۵۹ لئے ایسی عظیم الشان خوشی اور ایسی مسرت آمیز عید ہے کہ اور کسی کے لئے نہیں۔بے شک ! موجودہ حالات میں مشکلات ہمارے لئے روک بنتی ہیں اور بعض لوگ گھبرا بھی جاتے ہیں مگر ہم جانتے ہیں یہ ہماری کامیابی کا موجب ہو نگی۔پس حقیقی عید ہمارے لئے ہی ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ اس الہی کلام کو پڑھا جائے اور سمجھا جائے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام پر اترا۔بہت کم لوگ ہیں جو اس کلام کو پڑھتے اور اس کا دودھ پیتے ہیں۔۵ل دوسری کتابیں خواہ کتنی پڑھی جائیں جو سرور اور یقین قرآن کریم سے پیدا ہوتا ہے وہ کسی اور سے نہیں ہو سکتا۔اسی طرح وہ سرور اور لذت جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہاموں کو پڑھنے سے حاصل ہوتی ہے اور کسی کتاب کے پڑھنے سے نہیں ہو سکتی۔جو ان الهاموں کو پڑھے گاوہ کبھی مایوسی اور ناامید میں نہ گرے گا۔مگر جو پڑھتا نہیں یا پڑھ کر بھول جاتا ہے خطرہ ہے کہ اس کا یقین اور امید جاتی رہے۔وہ مصیبتوں اور تکلیفوں سے گھبرا جائے گا کیونکہ وہ سرچشمہ امید سے دور ہو گیا۔اگر وہ خدا تعالیٰ کا کلام پڑھتا رہتا اور دیکھتا کہ خدا تعالیٰ نے کیا کیا وعدے دیئے ہیں اور پھر ان پر دل سے یقین رکھتا تو ایسا مضبوط ہو جاتا کہ کوئی مصیبت اسے ڈرا نہ سکتی۔پس حقیقی عید سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات پڑھے جائیں جو ان کو پڑھے گا وہ کبھی مایوس نہ ہو گا۔دیکھو عیسائی باوجود مذہب کو کوئی وقعت نہ دینے کے انجیل پڑھتے ہیں۔وہ اپنے بچوں کو سونے نہیں دیتے جب تک انجیل کے بعض فقرات نہ کہلوائیں۔مگر ہم میں سے بہت سے ایسے ہوں گے جنہوں یہ بھی معلوم نہ ہو گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات ایک جگہ جمع بھی ہیں یا نہیں۔1۔یہ تو بہتوں کو یاد ہو گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بذریعہ الہام فرمایا تھا کہ لیکھرام مارا جائے گا اور وہ مارا گیا۔محلہ طاعون آئے گی اور وہ آگئی۔۱۸ مگر یہ تو دشمن کے متعلق کلام ہے۔عجیب بات ہے اپنے متعلق جو الہامات ہیں وہ تو یاد نہ ہوں مگر طاعون کا آنا جو دشمنوں کے لئے ہے وہ یاد ہو۔ماننے والوں کے لئے جو کلام ہے وہ خدا کی مدد اور نصرت کا یقین دلانے اور امید پیدا کرنے کے لئے ہے مگر اس کی طرف بہت کم توجہ کی گئی اور جس میں دشمنوں کے لئے عذابوں کی پیشگوئیاں ہیں وہ یاد ہیں۔نہیں عید سے حقیقی فائدہ حاصل کرنے کے لئے یاد رکھو کبھی مایوس نہ ہونا چاہئے اور کبھی گھبرانا نہیں چاہئے کیونکہ ایمان اور مایوسی جمع نہیں ہو سکتے اس لئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے قوم کا فر ہی مایوس ہوتی ہے۔وہ پس ہماری جماعت کے ہر