خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 140 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 140

دینے کے لئے پیدا کیا ہے کون ہے جو ان کی اس صفت سے انکار کر سکے۔مگر باوجود اس کے کہ طیب غذا ئیں جسم کو طاقت دیتی ، صالح خون پیدا کرتی ، جسم کو فربہ کرتی ، دماغ کو قوت دیتی ہیں وہی غذائیں انسان کی اپنی حالت کے ماتحت ایسی ہو جاتی ہیں کہ انہیں کھا کر بیمار ہو جاتا ہے۔دودھ کیسی اعلیٰ درجہ کی غذا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس کے اندر انسان کے لئے بہت فوائد رکھے ہیں۔قرآن کریم میں اس کی یہ تعریف کی گئی ہے کہ سب سے زیادہ ہضم ہونے والی اور نہایت عمدگی سے جسم میں جذب ہونے والی غذا ہے ، لیکن یہی دودھ کسی بیماری اور جسمانی نقص کی وجہ سے مضر ہو جاتا ہے۔میرا ہی ذاتی تجربہ ہے۔مجھے دودھ کسی صورت میں نہیں بیچ سکتا۔چند دن اگر طبیعت کو مجبور کر کے استعمال کروں تو بخار ہو جاتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی وفات سے ایک سال پہلے سے میری یہی حالت چلی آتی ہے۔۱۹۰۷ء میں میں بیمار ہوا تو حضرت خلیفہ المسیح الاول نے حکم دیا کہ چھ ماہ تک میں دودھ یا شامی کباب خشکہ کے ساتھ کھانے کے سوا اور کچھ نہ کھاؤں پیوں۔اس کے بعد مجھے دودھ سے قدرتی طور پر تنفر پیدا ہو گیا اور اگر میں استعمال کروں تو بخار ہو جاتا ہے گلا پک جاتا ہے، نزلہ ہو جاتا ہے اس سارے عرصہ میں صرف ایک دفعہ ایسا ہوا ہے کہ دودھ مجھے بیچنے لگا اور وہ اس طرح کہ میں حضرت خلیفہ اول کی زندگی میں ایک دفعہ میر کے لئے پھیر و چیچی کے کی طرف گیا۔ہم دریا ، پر سے پھر کر واپس آ رہے تھے کہ ایک احمدی بھائی نے دودھ کا پیالہ پیش کیا اور اصرار کیا کہ میں پی لوں۔میں نے ہر چند انکار کیا مگر اس نے نہ مانا آخر میں نے شیخ یعقوب علی صاحب بہ اور مفتی فضل الرحمن صاحب مکہ سے جو میرے ساتھ تھے کہا کہ میری مدد کریں اور اس شخص کو سمجھائیں کہ میں تکلف نہیں کرتا بلکہ مجھے دودھ پینے سے تکلیف ہو جاتی ہے۔انہوں نے بھی سمجھایا مگر اس نے کسی کی نہ مانی اور یہی اصرار کیا کہ میری خاطر آپ ایک گھونٹ ہی پی لیں۔میں نے خیال کیا اگر میں انکار پر ہی قائم رہا تو اس کی دل شکنی ہوگی اور ایک گھونٹ کیا پینا ہے میں نے یہ یقین کرتے ہوئے کہ ضرور بیمار ہو جاؤں گا سارا پیالہ ہی پی لیا۔مگر اس کا ایسا اثر ہوا کہ نہ صرف وہ دودھ ہضم ہو گیا بلکہ اس کے بعد چھ ماہ تک مجھے دودھ پچتا رہا۔مگر یہ خاص واقعہ خاص حالات کے ماتحت ہوا اور پھر وہی حالت ہو گئی تو دودھ جیسی اعلیٰ غذا بھی انسان کو نہیں بچ سکتی۔بعض لوگ گوشت نہیں کھا سکتے بعض گھی نہیں ہضم کر سکتے کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ اعلیٰ غذا ئیں نہیں ہیں۔ہیں اور ضرور ہیں مگر بعض کے حالات کے ماتحت ان کے لئے