خطبات محمود (جلد 1) — Page 490
۴۹۰ ان پر سینکڑوں سال تک چلی جائے گی۔ابھی ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ بعض لوگوں کی اولاد میں اگر چہ سینکڑوں سال نہیں گذرے ابھی سے اپنے باپ دادوں والا اخلاص نہیں پایا جاتا حالانکہ ہماری اصل عید تبھی ہو سکتی ہے جب قیامت تک محمد رسول اللہ مال کا جھنڈا کھڑا رکھا جائے۔اگر ہمیں یہ نظر نہ آئے اور ہماری اولادوں میں اتنا جوش نہ ہو کہ ہمارے مرنے کے بعد بھی وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ کے نام اور اسلام کی تعلیم کو دنیا میں پھیلاتی رہیں گی تو پھر ہمیں ڈر ہی رہنا چاہئے کہ اس وقت اگر عارضی طور پر ہمارے لئے عید ہے تو تھوڑے ہی عرصہ کے بعد ا کہیں خدانخواستہ ہمارے لئے ماتم نہ ہو جائے۔پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنی اور اپنے اہل و عیال کی ایسی اصلاح کریں۔کہ ان کو یقین ہو جائے کہ وہ قیامت تک اسلام کا جھنڈا کھڑا رکھیں گے اور محمد رسول اللہ کی تعلیم کو دنیا میں پھیلائیں گے تاکہ ہماری زندگی ہی عید والی نہ ہو بلکہ ہماری موت بھی عید والی ہو۔کسی شاعر نے کہا ہے کہ اے انسان! جب تو دنیا میں پیدا ہوا تھا تو اس وقت تو رو رہا تھا اور لوگ ہنس رہے تھے۔در حقیقت بچہ کا سانس رکا ہوا ہوتا ہے جب وہ پیدا ہوتا ہے تو پہلی دفعہ اس کے پھیپھڑوں میں ہوا جاتی ہے اس وجہ سے بچہ پیدائش کے بعد ضرور شیخ مارتا ہے۔پس وہ کہتا ہے کہ جب تو پیدا ہوا تھا تو اس وقت تو رو رہا تھا اور لوگ ہنس رہے تھے کہ ہمارے گھر میں بچہ پیدا ہو گیا ہے۔اب تجھے چاہئے کہ تو ایسے نیک اعمال کر اور دنیا کے ساتھ ایسا نیک سلوک اور معاملہ کر کہ جب تو مرے تو تو ہنس رہا ہو اور لوگ رو رہے ہوں۔تو اس لئے ہنس رہا ہو کہ اب میری خدمات اور نیک اعمال کا نتیجہ خدا تعالی کی طرف سے ملے گا اور لوگ رو رہے ہوں کہ ایسا اچھا آدمی ہم سے جدا ہو گیا ہے۔کہ تو ہم اگر اپنی اولادوں کو اسلام پر قائم کر جائیں اور ہمیں یقین ہو کہ وہ اس کا جھنڈا کھڑا رکھیں گی تو یقیناً ہماری موتیں ایسی حالت میں ہوں گی کہ ہم ہنس رہے ہوں گے اور لوگ رو رہے ہوں گے اور یہی وہ موت ہے جس کی ایک مومن کو تمنا ہونی چاہئے۔مرنا تو ہر ایک نے ہے مگر ایسی موت کہ انسان کو خدا تعالیٰ کے فرشتے خوشخبری دے دیں کہ تو خدا تعالی کی گود میں جائے گا اور فرشتے تیرے محافظ ہوں گے اور تیری اولاد تیرے بعد اسلام کا جھنڈا کھڑا رکھے گی موت نہیں ہوتی بلکہ خوشی کی گھڑی ہوتی ہے۔پس ایسا رویہ اختیار کرو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لئے اور تمہاری اولادوں کے لئے ہمیشہ