خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 475 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 475

۴۷۵ پس جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ وہ ایسی باتیں کریں اور ایسا رنگ اختیار کریں جس سے معلوم ہو کہ واقع میں عید آگئی ہے۔تمہیں خدا تعالیٰ نے دنیا کی اصلاح کے لئے مقرر کیا ہے تم کم از کم ظاہر ایسا بناؤ جو سچ کی تائید کے لئے ہو ایسا ظاہر نہ بناؤ جو جھوٹ کی تائید میں ہو۔میرے پاس شکایت آئی ہے کہ بعض لوگ باتوں باتوں میں کہہ دیتے ہیں احمدی معاملات میں اچھے نہیں وہ خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ایسا کہہ کر وہ در حقیقت اپنے آپ کو مجرم بناتے ہیں کیونکہ جب خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ تمہارے لئے عید آئی ہے تو تم کس طرح کہہ سکتے ہو کہ عید نہیں آئی۔خدا تعالیٰ کہتا ہے میں نے ان لوگوں کے ذریعہ باقی دنیا کی اصلاح کرنی ہے لیکن تم کہتے ہو ان میں فلاں نقص ہے، فلاں نقص ہے اگر ظاہری طور پر تمہیں بعض نقائص نظر بھی آتے ہوں تو تم کہو کہ گو ہمیں نقائص نظر آتے ہیں مگر ہم جھوٹے ہیں خدا تعالیٰ سچا ہے۔رسول کریم میں ایم کیو ایم کے پاس ایک دفعہ ایک شخص آیا اور اس نے عرض کی۔یا رسول اللہ میرے بھائی کے پیٹ میں سخت تکلیف ہے۔آپ نے فرمایا اسے شہد پلاؤ۔چنانچہ اس نے اسے شہد پلایا لیکن تکلیف پہلے سے بھی بڑھ گئی۔وہ رسول کریم ملی دلیل مل کے پاس پھر دوبارہ گیا اور عرض کیا۔یا رسول اللہ ! آپ کی ہدایت کے ماتحت میں نے اپنے بھائی کو شہر دیا تھا لیکن اس کی تکلیف بڑھ گئی ہے۔آپ نے فرمایا اسے اور شہد دو۔اس نے کچھ اور شہد دیا لیکن تکلیف پہلے سے بھی زیادہ ہو گئی۔وہ پھر رسول کریم می لیہ کے پاس آیا۔اور عرض کیا شہد تو میں نے اور بھی دیا ہے لیکن میرے بھائی کی تکلیف اور بڑھ گئی ہے۔آپ نے فرمایا اسے اور شہد دو۔تمہارے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے خدا تعالیٰ سچا ہے۔جب اس نے کہا کہ شہد میں شفا ہے تو میں کس طرح مانوں کہ شہد کے ساتھ تمہارے بھائی کو شفا نہیں ہو سکتی۔شاہ ممکن ہے کوئی کہہ دے کہ رسول کریم میں یا لال کی طلب نہیں جانتے تھے لیکن میں کہتا ہوں یہ بات درست نہیں۔آپ روحانی طبیب تھے اس لئے جسمانی طب کے تمام اصول بھی سمجھتے تھے۔آپ نے طبی اصول کی بناء پر ہی مریض کو شہد پلانا تجویز فرمایا۔اگر وہ تیسری بار شهر پلا دیتا تو وہ یقینا تندرست ہو جاتا ممکن ہے اس نے ایسا کیا ہی ہو۔ہم نے ایلو پیتھک اور ہو میو پیتھک کا مطالعہ کیا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ اسمال کا علاج بعض دفعہ ہلکے سے مسہل کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔تم اگر کسی ڈاکٹر کے پاس جاؤ اور کہو مجھے دست آتے ہیں تو وہ اکثر دفعہ تمہیں کسٹر آئل دے دے گا۔کسٹر آئل پیچش کا علاج ہے اگر دست آتے ہوں اور ساتھ خراش بھی ہو تو اس کا علاج