خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 412 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 412

: ہیں۔پس جماعت کو کوشش کرنی چاہئے کہ اس کے لئے یہ تینوں عیدیں ہی جمع ہوں اور اس کی عیدمیں کامل عیدیں ہوں اور جماعت کا ہر فرد یہ عہد کر لے کہ جماعت کو جس قسم کی قربانی کی ضرورت ہوگی میں وہ قربانی کروں گا اور خواہ مجھ پر کتنے ہی ابتلاء آئیں میں جماعت کا دامن نہیں چھوڑوں گا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ لوگوں کو ہر میدان میں ثابت قدم اور ہر قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ لوگوں کی عیدیں حقیقی عیدیں ہوں۔آمین (الفضل ۱۱۔ستمبر ۱۹۴۷ء) بچہ کی ولادت کے ساتویں دن لڑکا ہو تو دو بکرے اور لڑکی ہو تو ایک بکرا بطور عقیقہ ذبح کرنا مسنون ہے۔عقیقہ کے اصل لغوی معنوں میں چیرنے اور کاٹنے کا مفہوم پایا جاتا ہے۔اصطلاحا اس کے معنی نومولود کے بال اتر دانا اور اس موقع پر بچے کی طرف سے جانور ذبح کرنے کے ہیں۔( صحیح بخاری کتاب العقيقة باب امالة الاذى عن الصبي في العقيقة ترندى باب ماجاء فى العقيقة جلدا صفحه ۱۸۳ نيل الاوطار جلد ۵ صفحه ۱۳۲ صحیح بخاری کتاب النکاح باب الوليمة ولو بشاة - صحیح بخاری کتاب النکاح باب الصفرة للمتزوج وراه صحیح مسلم کتاب العيدين باب العيدين - صحیح بخاری کتاب العیدین باب سنة العيدين لاهل الاسلام صحیح بخاری کتاب الاضاحي باب ما يوكل من لحوم الاضاحی - سنن ابی داؤد باب اذا وافق يوم الجمعة يوم عيد - الجامع الصغير للامام الحافظ السيوطى الجزء الاول صفحه ۸۴ مصری ۱۳۰۶ھ مجانی الادب ۲ بحوالہ دروس الادب صفحہ ۹۰ ل تفسیر در منثور جلد۴ صفحه ۳۶۱ زیر آیت والبدن جعلناها لكم من شعائر الله